ETV Bharat / bharat

بی جے پی کے دلیپ گھوش اور کانگریس کی سپریا شرینیت کو الیکشن کمیشن کا نوٹس - EC To Shrinate

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 27, 2024, 8:27 PM IST

EC Notice To Congress Supriya Shrinate and BJP's Dilip Ghosh
بی جے پی کے دلیپ گھوش اور کانگریس کی سپریا شرینیت کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

الیکشن کمیشن نے اداکارہ اور بی جے پی لیڈر کنگنا رناوت اور بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف تضحیک آمیز ریمارکس پر کانگریس لیڈر سپریا شرینیت اور بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش سے وضاحت طلب کی ہے۔

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق صدر اور ایم پی دلیپ گھوش اور کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت کو بالترتیب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور اداکارہ اور منڈی حلقہ (ہماچل پردیش) سے بی جے پی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف ان کے متنازعہ تبصروں پر وجہ بتاؤ نوٹس بھیجا ہے۔

کمیشن کو ان دونوں لیڈروں کے حالیہ تبصروں کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں اور ان پر ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ کمیشن نے گھوش اور شرینیت کو نوٹس کا جواب 29 مارچ کی شام 5 بجے تک دینے کا وقت دیا ہے۔

ترنمول کانگریس نے 26 مارچ کو بی جے پی کے لیڈر گھوش کی طرف سے محترمہ بنرجی کے خلاف کئے گئے مبینہ توہین آمیز ریمارکس پر کمیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔

شکایت میں گھوش کے ان ریمارکس کا حوالہ ہے جن میں انہوں نے مبینہ طور پر کہا تھا، "جب دیدی گوا جاتی ہیں تو وہ گوا کی بیٹی بن جاتی ہیں، تریپورہ میں وہ کہتی ہیں کہ میں تریپورہ کی بیٹی ہوں، طے کریں کہ آپ کے والد کون ہیں یہ درست نہیں ہے ۔

کانگریس لیڈر شرینیت نے بی جے پی امیدوار کنگنا رناوت کے بارے میں رناوت کی تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ناشائستہ پوسٹ پر نوٹس دیا ہے۔ یہ نوٹس بی جے پی کی شکایت پر دیا گیا ہے۔

کمیشن نے اس کو پہلی نظر میں انتخابات سے متعلق ضابطہ اخلاق کے خلاف اور کمیشن کی طرف سے یکم مارچ کو سیاسی جماعتوں کے تبصروں میں شائستگی سے متعلق جاری کردہ ایڈوائزری کے خلاف دیکھا ہے۔ شرینیت کانگریس کی سوشل میڈیا کمیٹی کی سربراہ ہیں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت نے الیکشن کا درجہ حرارت بڑھادیا، کب کس اداکارہ کے لیے بی جے پی-کانگریس آمنے سامنے ہوئیں؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.