ETV Bharat / bharat

منیش سسودیا کو راؤس ایونیو کورٹ سے راحت نہیں ملی - Delhi Excise Policy Scam

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 1:34 PM IST

Manish Sisodia Judicial Custody Extended دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو آج راؤس ایونیو کورٹ سے کوئی راحت نہیں ملی۔ ان کی عدالتی تحویل میں 30 مئی 2024 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اس بار وہ لوک سبھا انتخابات میں اپنا ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ کیونکہ وہ دہلی میں ووٹنگ کے وقت جیل میں ہوں گے۔

منیش سسودیا کو راؤس ایونیو کورٹ سے راحت نہیں ملی
منیش سسودیا کو راؤس ایونیو کورٹ سے راحت نہیں ملی (etv bharat)

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو ایک بار پھر دھچکا لگا ہے۔ آج بھی انہیں عدالت سے راحت نہیں ملی۔ دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے ان کی عدالتی حراست میں 30 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ آج ان کی عدالتی حراست ختم ہو رہی تھی۔

دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے متعلقہ سی بی آئی کیس میں الزامات پر سمایت کو 30 مئی تک ملتوی کر دیا۔معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ منیش سسودیا اور زیر حراست دیگر ملزمان کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جیل سے پیش کیا گیا۔

گزشتہ 7 مئی کو عدالت نے سی بی آئی سے متعلق معاملے میں منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 15 مئی تک توسیع کر دی تھی۔ 24 اپریل کو عدالت نے انہیں 7 مئی تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ 12 اپریل کو عدالت نے انہیں 24 اپریل تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا۔

ای ڈی نے اس معاملے میں منیش سسودیا کو 9 مارچ 2023 کو پوچھ گچھ کے بعد تہاڑ جیل سے گرفتار کیا تھا۔ سسوڈیا کو اس سے قبل 26 فروری 2023 کو سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کیجریوال عاپ ایم ایل اے کے ساتھ میٹنگ کریں گے، انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا - CM KEJRIWAL MEETING WITH AAP MLA

غور طلب ہے کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو دہلی ہائی کورٹ سے گرفتاری سے تحفظ نہیں ملنے کے بعد ای ڈی نے 21 مارچ کی شام پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.