ETV Bharat / bharat

'سی اے اے کا نفاذ ووٹ بینک کی سیاست کا حصہ'

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 13, 2024, 12:57 PM IST

شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کے بعد ملک بھر میں سیاست گرم ہو گئی ہے۔ دہلی کے وزیرِاعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی پاکستانیوں کو بھارت میں بسانے کی کوشش کر رہی ہے اور پمارے بچوں کی نوکریاں پاکستانیوں کو دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

Delhi CM slams CAA implementation, accuses BJP govt of neglecting Indian citizens
Delhi CM slams CAA implementation, accuses BJP govt of neglecting Indian citizens

نئی دہلی: ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کے بعد سیاست گرم ہو گئی ہے۔ دریں اثنا، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج CAA پر پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ووٹ بینک بنانے کا کھیل ہے، بی جے پی ووٹ بینک کی سیاست کر رہی ہے۔

بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ وہ اپنے ملک کے حقوق پاکستانیوں کو دے رہے ہیں۔ سی اے اے سے شمال مشرقی ریاستوں کو زیادہ نقصان پہنچے گا۔ دوسرے ممالک باہر کے لوگوں کو آنے سے روکتے ہیں۔ بی جے پی انتخابی فائدے کے لیے سی اے اے لے کر آئی ہے۔ بی جے پی اپنا ووٹ بینک تیار کر رہی ہے۔ ملک کا مطالبہ ہے کہ سی اے اے کو واپس لیا جائے۔ ملک کے نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بی جے پی نے 10 سال میں کام کیا ہوتا تو انہیں انتخابات سے پہلے سی اے اے لانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ سی اے اے کے تحت بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان کی تقریباً 2.5 کروڑ سے 3 کروڑ اقلیتوں کو شہریت دی جائے گی۔ بھارت میں مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے، بے روزگاری عروج پر ہے، نوجوان نوکریوں کے لیے در در ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا، 'یہ سی اے اے کیا ہے؟ مرکز کی بی جے پی حکومت کا کہنا ہے کہ اگر تین ممالک بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان کی اقلیتیں ہندوستانی شہریت لینا چاہتی ہیں تو انہیں بھی شہریت دی جائے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اقلیتوں کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہمارے ملک میں لائی جائے گی۔ انہیں نوکریاں دی جائیں گی اور ان کے لیے گھر بنائے جائیں گے۔ بی جے پی ہمارے بچوں کو نوکری نہیں دے سکتی لیکن وہ پاکستان سے آنے والے بچوں کو نوکری دینا چاہتی ہے۔ ہمارے بہت سے لوگ بے گھر ہیں لیکن بی جے پی پاکستان سے آنے والے لوگوں کو یہاں بسانا چاہتی ہے۔ وہ انکے بچوں کو ہماری نوکریاں دینا چاہتی ہے۔ وہ پاکستانیوں کو ہمارے جائز گھروں میں بسانا چاہتے ہیں۔ حکومت ہند کے پاس جو دولت ہے، اسے اپنے خاندان اور ملک کی ترقی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ مگر اب اسے کیا پاکستانیوں کو بسانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

کیجریوال نے کہا کہ ہم کسی بھی حالت میں دوسرے ممالک کے لوگوں کو اپنے بچوں کا روزگار لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ اگر وہ اسے واپس نہیں لیتے ہیں تو اس الیکشن میں بی جے پی کے خلاف ووٹ دے کر اپنے غصے کا اظہار کریں۔ آپ کے بچوں کے لیے کوئی روزگار نہیں اور آپ پاکستانیوں کو بلا کر روزگار فراہم کرنا چاہتے ہیں، یہ میری سمجھ سے باہر ہے۔ بھارت باقی دنیا کے برعکس آگے بڑھ رہا ہے۔ پوری دنیا میں دوسرے ممالک کے غریبوں کو آنے سے روکا جا رہا ہے، مگر ہم ان کے لیے اپنے دروازے کھول رہے ہیں۔ کیجریوال نے مذید کہا کہ ان تاجروں کو واپس لائیں جو ہندوستان سے چلے گئے ہیں، تاکہ نئے کارخانے کھل سکیں اور ہمارے بچوں کو روزگار مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.