ETV Bharat / bharat

آئین لوگوں کی آواز ہے اور جس دن یہ ختم ہو جائے گا، ملک ختم ہو جائے گا: راہل گاندھی - INDIA Bloc Maha Rally

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 31, 2024, 3:27 PM IST

Updated : Mar 31, 2024, 4:01 PM IST

دہلی کے رام لیلا میدان میں انڈیا بلاک کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر لوک سبھا انتخابات میں "میچ فکسنگ" کا الزام عائد کیا اور کہا کہ آئین لوگوں کی آواز ہے اور جس دن یہ ختم ہو جائے گا سمجھوں ملک ختم ہو جائے گا۔

Rahul Gandhi
راہل گاندھی

راہل گاندھی

نئی دہلی: اپوزیشن اتحاد کی مہا ریلی میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر لوک سبھا انتخابات میں میچ فکسنگ کا الزام لگایا اور کہا کہ نریندر مودی اس انتخابات میں میچ فکسنگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ پوری طاقت سے ووٹ نہیں دیں گے تو ان کی میچ فکسنگ کامیاب ہو جائے گی اور اگر وہ کامیاب ہو گئی تو آئین تباہ ہو جائے گا۔دراصل اپوزیشن اتحاد دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف لوک تنتر بچاؤ (جمہوریت بچاؤ) ریلی کے لیے قومی دارالحکومت میں جمع ہوئے ہیں۔

راہل نے مزید کہا کہ کانگریس سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی ہے لیکن اس کے تمام اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں، یہ کیسا الیکشن ہے۔ بی جے پی کے ایک ایم پی نے کہا تھا کہ 'ہم آئین کو تب بدلیں گے جب ہمیں 400 سے زیادہ سیٹیں مل جائیں گی، اس سے ان کی سوچ کا صاف پتا چل رہا ہے۔

راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ آئین لوگوں کی آواز ہے اور جس دن یہ ختم ہو جائے گا، ملک ختم ہو جائے گا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم مودی پر الزام لگایا کہ وہ ریاستوں میں بی جے پی کی حکومتیں بنانے کے لیے اپوزیشن پارٹیوں، لیڈروں کو دھمکیاں دینے کے لیے اداروں کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

کانگریس کے صدر نے ریلی میں کہا، "ملک میں تب تک خوشحالی نہیں آسکتی جب تک ہم پی ایم مودی، ان کے نظریہ کو نہیں ہٹا دیتے۔ انہوں نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے، تب ہی ہم لڑ سکیں گے؛ اگر ہم ایک دوسرے پر حملے کرتے رہیں گے تو ہم کامیاب نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مدر انڈیا درد سے دوچار ہے: انڈیا بلاک کی مہا ریلی سے سنیتا کیجروال کا خطاب

Last Updated : Mar 31, 2024, 4:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.