ETV Bharat / bharat

ذات پر مبنی مردم شماری میری زندگی کا مشن ہے، سیاست نہیں: راہل گاندھی - Rahul gandhi

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 24, 2024, 6:46 PM IST

Rahul gandhi
ذات پر مبنی مردم شماری میری زندگی کا مشن ہے، سیاست نہیں: راہل

راہل گاندھی نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری ان کے لیے سیاست نہیں ہے بلکہ ان کی زندگی کا مشن ہے۔ اگر کانگریس پارٹی مرکز میں حکومت بناتی ہے تو اسے لازمی طور پر کروایا جائے گا۔

نئی دہلی: جواہر بھون میں سماجی انصاف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شدید نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہ کہ جب سے میں نے ذات پر مبنی مردم شماری کا آئیڈیا پیش کیا ہے، تمام نام نہاد محب وطن خوفزدہ ہیں۔ یہ مردم شماری میرے لیے سیاست نہیں ہے بلکہ یہ میری زندگی کا مشن ہے۔ جیسے ہی کانگریس کی حکومت مرکز میں اقتدار میں آئے گی، ہم اسے فوری طور پر انجام دیں گے اور یہ میری گارنٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو ان کے حقوق نہیں مل رہے ہیں۔ میڈیا کے انتظامی سطح پر یا نجی اسپتالوں اور بڑی کمپنیوں اور یہاں تک کہ عدلیہ میں بھی دلتوں، قبائلیوں یا او بی سی کی شاید ہی کوئی موجودگی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ مجھے ذات سے نہیں بلکہ انصاف میں دلچسپی ہے۔ ہندوستان میں 90 فیصد لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ ہم نے کہا کہ ہمیں یہ معلوم کرنے کی ضرورت ہے کہ کتنی ناانصافی ہو رہی ہے اور یہ ذات پر مبنی مردم شماری سے ہی ممکن ہے۔

راہل گاندھی نے سوالیہ لہجے میں پوچھا کہ اگر آپ زخمی ہیں تو کیا آپ کو ایکسرے کی ضرورت نہیں ہے؟ مردم شماری کا وہی ایکسرے ہوگا۔ جیسے ہی میں نے ایکسرے کا لفظ استعمال کیا، وزیر اعظم اور میڈیا کے ایک مخصوص حصے نے مجھ پر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگانا شروع کر دیا۔ انہوں نے میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ اس کے توسط سے بی جے پی نے یہ بتایا کہ وہ سنجیدہ نہیں ہیں اور سیاست میں ان کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے پوچھا کیا منریگا، حصول اراضی بل یا سماجی انصاف جیسے مسائل سنجیدگی سے بالاتر ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:

کانگریس لیڈر نے وزیر اعظم پر اپنے 25 'ارب پتی دوستوں' کے 16 لاکھ کروڑ روپے کے قرض معاف کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ اسی رقم کا استعمال ملک کے غریب کسانوں کے قرضوں کو معاف کرنے اور ان کی زندگی ختم ہونے سے بچانے کے لیے کیا جا سکتا تھا۔ اپنی پارٹی کے منشور کو 'انقلابی' قرار دیتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم ان کی پارٹی کا منشور دیکھ کر گھبرا گئے ہیں اور منفی ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں اور سستے ریمارکس پاس کر رہے ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.