ETV Bharat / bharat

راہل کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' 28 تاریخ سے دوبارہ شروع ہوگی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 26, 2024, 9:40 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

Bharat Jodo Nyay Yatra to resume on January 28 from Jalpaiguri: Congress کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' قومی تہوار یوم جمہوریہ کی تقریب کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ہے اور یہ یاترا اب 28 جنوری کو مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی سے دوبارہ شروع ہوگی۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' قومی تہوار یوم جمہوریہ کی تقریب کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ہے اور یہ یاترا اب 28 جنوری کو مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی سے دوبارہ شروع ہوگی۔ کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے آج یہاں بتایا کہ یاترا 25 جنوری کی دوپہر کو روک دی گئی تھی اور اب اتوار سے دوبارہ شروع ہوگی۔
انہوں نے بتایا، "منی پور، ناگالینڈ، آسام، اروناچل پردیش، میگھالیہ اور مغربی بنگال کے کوچ بہار میں مسلسل 12 دن کے سفر کے بعد، بھارت جوڑو نیائے یاترا نے 25 جنوری کی دوپہر سے وقفہ لیا ہے، جو پہلے ہی طے تھا۔ جلپائی گوڑی یہ 28 جنوری کو دوپہر 2 بجے پد یاترا کے ساتھ دوبارہ شروع ہوگی۔ اس کے بعد سلی گوڑی میں پد یاترا ہوگی۔ وہاں ایک عوامی جلسہ بھی ہوگا۔ رات کا قیام شمالی دیناج پور ضلع کے سونا پور میں ہوگا۔"

انہوں نے کہا، "بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران گزشتہ دنوں مسٹر گاندھی نے نوجوانوں کی سیاست، یونیورسٹیوں میں پھیلے خوف اور دباؤ کے ماحول سمیت کئی مدوں پر میگھالیہ میں طلباء کے ساتھ بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے کھل کر طلباء کے سوالوں کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا اطلاق صرف شمال مشرقی یونیورسٹیوں پر نہیں ہوتا بلکہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں پر ہوتا ہے۔


یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.