ETV Bharat / bharat

شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک جمہوریت کا خون بہایا جا رہا ہے: عآپ - INDIA Rally in Delhi

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 31, 2024, 4:15 PM IST

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے وزیراعظم نریندر مودی پر جمہوریت کا قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایک ایک کرکے تمام اپوزیشن حکومتوں کو غیر مستحکم کرنے اور ان کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو جیل میں ڈالا جارہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک جمہوریت کا خون بہایا جا رہا ہے: عآپ

نئی دہلی: عآپ لیڈر اور دہلی کے کابینہ وزیر گوپال رائے نے اتوار کو یہاں منعقدہ انڈیا اتحاد کی مہاریلی میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا واحد مقصد اپوزیشن کو ختم کرکے جمہوریت کو تباہ کرنا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)، سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے زور پر شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک جمہوریت کا خون بہایا جا رہا ہے۔ اپوزیشن کی تمام حکومتوں کو غیر مستحکم کیا جارہا ہے۔

گوپال رائے نے کہا کہ انڈیا گروپ جمہوریت کا قتل کرنے والوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ انڈیا گروپ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے متبادل کے طور پر تیار ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے آپ سے قربانی مانگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی ملک 'کرو یا مرو' کے دہانے پر کھڑا ہے۔ اگلے دو ماہ جمہوریت بچانے کا وقت ہے۔ اگر ہم آج خاموش رہے تو آنے والی نسلیں ہم سے اس کا حساب مانگیں گی۔ اس آمریت کا واحد حل زیادہ سے زیادہ ووٹ دینا ہے۔ اے اے پی لیڈر نے اپیل کی کہ اس بار تاریخی ووٹنگ کے ساتھ ڈکٹیٹر کو شکست دیں گے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: مدر انڈیا درد سے دوچار ہے: انڈیا بلاک کی مہا ریلی سے سنیتا کیجروال کا خطاب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.