ETV Bharat / bharat

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 25, 2024, 8:14 PM IST

etv bharat newstime
ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم

لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر آئندہ تین ماہ تک من کی بات ٹیلی کاسٹ نہیں کی جائے گی، کسان تحریک کی وجہ سے ہریانہ کے 7 اضلاع میں بند ہونے والی انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے، جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم۔

حیدرآباد: 24 فروری کے دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
  1. وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو من کی بات کے 110 ویں ایپی سوڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر آئندہ تین ماہ تک من کی بات ٹیلی کاسٹ نہیں کی جائے گی۔
  2. کسان تحریک کی وجہ سے ہریانہ کے 7 اضلاع میں بند ہونے والی انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔ کسانوں کے دہلی مارچ کی وجہ سے 13 فروری سے انٹرنیٹ بند تھا۔
  3. اترپردیش میں سیٹوں کی تقسیم کے بعد سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اتوار کو آگرہ میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیا یاترا میں شامل ہوئے۔ انہوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ مشترکہ طور پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی ہٹاؤ، دیش بچاؤ کا نعرہ دیا۔
  4. اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے ایک پٹاخہ فیکٹری میں آتشزدگی سے ہوئے خوفناک دھماکے سے پورا مکان منہدم ہوگیا۔ حادثے میں فیکٹری کے اندر کام کر رہے 4 افراد کی موت ہوگئی جبکہ کئی دیگر مزدور زخمی ہوگئے۔
  5. روسی فوج میں معاون عملے کے طور پر کام کرنے والے بھارتیوں میں سے ایک نوجوان کشمیر کے ضلع پلوامہ کا بھی ہے، جس کے والدین نے وزیراعظم مودی سے اپنے بیٹے کو وطن واپس لانے کی اپیل کی ہے۔ جمعہ کو وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ وہ روس سے بھارتیوں کی جلد وطن واپسی کے لیے ماسکو کے ساتھ رابطے میں ہے۔
  6. جموں و کشمیر کے گلمرگ میں 5 روز تک جاری رہنے والے کھیلو انڈیا وینٹر گیمز کا چوتھا ایڈیشن آج اختتام کو پہنچا۔ اس کھیل ایونٹ میں اس دفعہ انڈین آرمی نے 10 کرناٹک نے 9 جبکہ مہاراشٹر 7 گولڈ میڈیل جیت کر سرفہرست رہا۔
  7. جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کشتواڑ کے زرگر محلہ میں آج سیکورٹی فورسز نے ایک زنگ آلود گرینیڈ کو برآمد کیا، جسے بم ڈسپوزل ٹیم نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
  8. سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے کہا کہ اورنگ زیب نے جتنے مندروں کو تباہ کیا تھا اس سے 100 گنا زیادہ بودھ استوپ آدی شنکراچاریہ اور ان کے شاگردوں نے تباہ کیا۔ اور آج اقتدار میں موجودہ لوگ بھی وہی امتیازی ذہنیت رکھتے ہیں۔
  9. سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کیرولائنا میں ریپبلکن پرائمری الیکشن میں نکی ہیلی کو شکست دے دی ہے۔ ٹرمپ نے اب تک 2024 کے تمام پرائمری الیکشن کے مقابلے جیتے ہیں۔ ٹرمپ نے وکٹری خطاب میں کہا ’’میں بائیڈن کو بھی صدارتی الیکشن میں شکست دینے کے لیے تیار ہوں۔
  10. غزہ میں رمضان المبارک کی آمد سے پہلے جنگ بندی، حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلہ کا امکان ہے۔ امریکہ اور عرب ممالک اسرائیل اور حماس کے درمیان اختلافات کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر سمجھوتہ ہو سکے۔
  11. رانچی میں ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کی دوسری اننگز 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے ساتھ بھارت کو 192 رنز کا ہدف ملا ہے۔ تیسرے دن کے اختتام پر بھارت بغیر کوئی وکٹ کھوئے 40 رنز بنالیے ہیں۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.