ETV Bharat / bharat

رائے بریلی میں پرینکا نہیں تو ووٹ نہیں کے پوسٹر لگائے گئے ہیں - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 1, 2024, 11:50 AM IST

Updated : May 1, 2024, 12:39 PM IST

پرینکا نہیں تو ووٹ نہیں کے پوسٹر لگائے گئے
پرینکا نہیں تو ووٹ نہیں کے پوسٹر لگائے گئے

رائے بریلی میں لوگوں نے پوسٹر لگائے ہیں کہ اگر پرینکا گاندھی یہاں سے الیکشن نہیں لڑیں گی تو پم کسی بھی دوسرے امیدوار کو ووٹ نہیں کریں گے۔ مگر پارٹی اعلیٰ کمان نے صاف کر دیا ہے کہ پرینکا گاندھی خود الیکشن نہیں لڑیں گی بلکہ الیکشن کی ریلیوں کا حصہ رہیں گی۔

رائے بریلی: پرینکا گاندھی کے رائے بریلی سے الیکشن نہ لڑنے کی خبروں کے درمیان گاؤں والوں نے کارروائی کی ہے۔ یہاں پر لوگ، پرینکا گاندھی کے ایک طرح سے کہا جائے تو دیوانے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ رائے بریلی سے پرینکا گاندھی الیکشن لڑیں۔

رائے بریلی میں 'نو پرینکا، نو ووٹ' کے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ گاؤں والوں نے پرینکا گاندھی سے الیکشن لڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گاؤں والے چاہتے ہیں کہ اس بار کانگریس امیدوار صرف یہاں سے پرینکا گاندھی ہی ہوں اس کے لئے باقاعدہ پوسٹر لگائے ہیں کی پرینکا نہیں تو ووٹ نہیں۔

اتر پردیش کی ہائی پروفائل امیٹھی اور رائے بریلی لوک سبھا سیٹوں کے لیے پارٹی کے انتخاب پر جاری سسپنس کے درمیان ذرائعوں سے معلوم ہوا ہے کہ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا کے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے کا امکان نہیں ہے۔

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ پرینکا گاندھی انتخابات کی مہم میں صرف حصہ لیں گی نہ کہ وہ خود انتخابات لڑیں گی۔ اور جہاں تک راہل گاندھی کے الیکشن لڑنے کی بات ہے تو کانگریس پارٹی امیٹھی یا رائے بریلی سے ان کے انتخاب لڑنے کے بارے میں حتمی فیصلہ 24 گھنٹے میں کرے گی۔

امیٹھی اور رائے بریلی دونوں میں 20 مئی کو انتخابات ہوں گے۔

2019 کے لوک سبھا انتخابات میں، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کانگریس کے گڑھ امیٹھی میں راہول گاندھی کو شکست دی تھی، جس کی انہوں نے 2004 سے 2014 تک نمائندگی کی تھی۔

راہل گاندھی اس سال کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے دوسری مدت کے لیے ایم پی کا الیکشن لڑے ہیں جس پر 26 اپریل کو انتخابات ہوئے تھے۔

دریں اثنا، کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے راجیہ سبھا میں اپنے شفٹ ہونے کی وجہ سے اس ماہ کے شروع میں رائے بریلی سیٹ کو خالی کر دیا جس کی وہ نمائندگی 2004 سے کر رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated :May 1, 2024, 12:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.