ETV Bharat / sports

ایلورڈا کپ 2024 میں نکہت زرین کی شاندار شروعات - NIKHAT ZAREEN WIN IN ELORDA CUP

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 12:41 PM IST

Nikhat Zareen win in Elorda Cup 2024 نکہت زرین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایلورڈا کپ میں 0۔5 کی بڑی جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا۔ ان کے علاوہ دیگر ہندوستانی باکسرز بھی اپنے اپنے مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔

ایلورڈا کپ 2024 میں نہکت زرین کی شاندار شروعات
ایلورڈا کپ 2024 میں نہکت زرین کی شاندار شروعات (etv bharat)

آستانہ (قازقستان):ہندوستان کی موجودہ عالمی چیمپئن نکہت زرین اپنے دھماکہ خیز کھیل کے لیے باکسنگ کی دنیا میں مشہور ہیں۔ ایلورڈا کپ میں زرین نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ملک و ملت کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنے حریف کو شکست دی ہے۔

ایلورڈا کپ 2024 میں نہکت زرین کی شاندار شروعات
ایلورڈا کپ 2024 میں نہکت زرین کی شاندار شروعات (etv bharat)

نکہت زرین ایلورڈا کپ 2024 کے پہلے دن نکہت زرین (52 کلوگرام) نے قازقستان کے راخیمبرڈی ژانسے کے خلاف 5-0 کی شاندار جیت درج کی۔انہوں نے اپنے جارحانہ کھیل سے حریف باکسر کو آوٹ کلاس کر دیا۔

اس کے ساتھ ہی ہندوستان کی خاتون باکسر میناکشی (48 کلوگرام) نے بھی قازقستان کی گیسمووا روکسانا کو 4-1 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ایک دیگر مقابلے میں ہندوستانی باکسر انامیکا نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹیموں پر ایک نظر، پاکستان کے اسکواڈ کا انتظار - T20 WC 2024 Squad

انہوں نے زھمابایا ارالیم کو 50 کلوگرام زمرے کے پہلے راؤنڈ میں شکست دی۔ دریں اثنا، اشمیت سنگھ (75 کلوگرام) اور سونیا (54 کلوگرام) بالترتیب قازقستان کے ارمانولی ارمات اور چین کے چانگ یوان کے خلاف 0-5 سے ہار کر باہر ہو گئیں۔ اس ٹورنامنٹ کے پہلے ہی دن ہندوستان کے لیے یہ مایوس کن خبر تھی۔

چھ بار ایشین چیمپئن شپ کا تمغہ جیتنے والے شیو تھاپا (63.5 کلوگرام)، سنجے (80 کلوگرام) اور گورو چوہان (92+) تین دیگر ہندوستانی باکسروں کے ساتھ منگل کو ایکشن میں ہوں گے۔ ان کے پاس منگل کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کے ساتھ شروعات کرنے کا موقع ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.