ETV Bharat / sports

ایڈن گارڈنز میں کولکاتا کا ممبئی سے مقابلہ آج - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 11, 2024, 1:48 PM IST

KKR Vs MI Match ایڈن گارڈنز میں کولکاتا نائٹ رائڈرس اور ممبئی انڈنیز کے درمیان دلچسپ میچ کھیلا جائے گا۔ ایک طرف کولکاتا کی ٹیم میچ جیت کردو پوائنٹ حاصل کرکے اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرنا چاہے گی دوسری طرف ممبئی انڈنیز شکست کا جمود توڑنے کی کوشش کرے گی

ایڈن گارڈنز میں کولکاتا کا ممبئی سے مقابلہ آج
ایڈن گارڈنز میں کولکاتا کا ممبئی سے مقابلہ آج (etv bharat)

کولکاتا: کولکاتا نائٹ رائڈرز اور ممبئی انڈینز کے درمیان آئی پی ایل 2024 کا 60 واں میچ ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں آج شام کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں کے کے آر کے کپتان شریاس ایر اور ممبئی انڈنیز کے کپتان ہاردک پانڈیا کے درمیان سخت مقابلہ ہونے والا ہے۔ اس سیزن میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا مقابلہ 3 مئی کو 51 ویں میچ میں ہوا تھا جس میں کولکاتا نے ممبئی کو 24 رنز سے شکست دی تھی۔ اب اس میچ میں ممبئی اپنی ساکھ بچانے کے لیے میدان میں اترے گا کیونکہ وہ پہلے ہی آئی پی ایل 2024 کے پلے آف سے باہر ہوچکا ہے۔

اس سیزن میں دونوں ٹیموں کا اب تک کا سفر

کولکاتا کی ٹیم فی الحال پوائنٹس ٹیبل میں 11 میچوں میں 8 جیت اور 3 ہار کے ساتھ 16 پوائنٹس کی بدولت نمبر ون پوزیشن پر ہے۔ ممبئی کی بات کریں تو اس کے لئے رواں آئی پی ایل ڈراونا خواب ثابت ہوا ہے۔ممبئی کو 12 میچوں میں سے آٹھ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔4 میں سے جیت ملی ہے۔ممبئی آٹھویں پوزیشن پر ہے۔

کے کے آر مقابلہ ایم آئی:

ممبئی انڈینز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے درمیان اب تک کل 33 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ ممبئی نے 23 میچ جیتے ہیں، جبکہ اسے 10 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کولکاتا کی بات کریں تو وہ ممبئی کے خلاف صرف 10 میچ جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔ اب کے کے آر کے پاس جیت کے ساتھ اس اعداد و شمار کو مزید بہتر کرنے کا موقع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:کے کے آر کے مالک شاہ رخ خان کا ٹیم کے ساتھ رویہ کیسا ہے؟ گوتم گمبھیر کا بڑا انکشاف - Best Owner in IPL

کولکاتا کا ٹاپ آرڈر اس سیزن میں ان کی طاقت ہے۔ سنیل نارائن، فلپ سالٹ اور رگھوونشی مسلسل رنز بنا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ شریس ئر بھی شاندار فارم میں نظر آ رہے ہیں۔ ٹیم کے پاس آندرے رسل ایک بہترین آل راؤنڈر کھلاڑی ہیں۔ اسپن بالنگ میں ورون چکرورتی اور سنیل نارائن مل کر بلے بازوں کو ہاتھ کھولنے کا موقع نہیں دیتے۔ فاسٹ بالنگ اس ٹیم کی طاقت سمجھی جا سکتی ہے۔ میشل اسٹارک بھی شاندارم فارم میں آچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.