ETV Bharat / international

غزہ اور لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے، 22 فلسطینی جاں بحق، متعدد زخمی - Gaza war

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 28, 2024, 12:37 PM IST

Updated : Apr 28, 2024, 2:08 PM IST

سنیچر کے روز غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 22 فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ وہیں اس دوران جنوبی لبنان پر بھی اسرائیل نے فضائی حملے کیے جن میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔

غزہ اور لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے
غزہ اور لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے

غزہ: وسطی اور جنوبی غزہ پر ہفتہ کو اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 22 فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع فلسطینی ذرائع نے دی۔

فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے ’ژنہوا‘ کو بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے وسطی غزہ میں نصرت پناہ گزین کیمپ میں ایک آبادی والے مکان کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا، جس سے چار بچوں سمیت نو فلسطینی ہلاک اور 30 ​​زخمی ہو گئے۔

طبی ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی کے جنوب میں ایک گھر کو نشانہ بناکر کئے گئے ایک اور اسرائیلی فضائی حملے میں چار بچوں سمیت چھ فلسطینی ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

جنگی طیاروں نے بعد میں رفح کے شمال میں واقع "ناصر" محلے میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس میں سات فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو شہر کے ابو یوسف النجار اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دریں اثناء اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر کہا کہ جنگی طیاروں نے پٹی میں 25 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا جن میں فوجی عمارتیں، ہتھیاروں کے گودام اور زیر زمین ڈھانچے شامل ہیں۔

  • جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملہ

لبنان کے جنوبی شہر سیربن پر ہفتہ کو اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 14 افراد زخمی ہوگئے۔ لبنانی فوجی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

فوجی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک اسرائیلی جنگی طیارے نے ایک ہزار پاؤنڈ وزنی فضا سے زمین پرمار کرنے والے دو میزائلوں سے سربین میں ایک مکان کو نشانہ بنایا، جس سے وہ تباہ ہو گیا اور پڑوسی مکانوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق سول ڈیفنس، اسلامک ہیلتھ اتھارٹی اور اسلامک میسج اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ارکان جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو جنوبی لبنان کے وسطی علاقے میں واقع تبنین کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔

اس سے قبل ہفتے کے روز حزب اللہ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے "دیہاتوں اور شہریوں کے گھروں پردشمن کے حملوں کے جواب میں" المنارا بستی میں اسرائیلی فوجی کمانڈ ہیڈ کوارٹر اور گولانی بریگیڈ کی 51ویں بٹالین کے ٹھکانوں پر ڈرون اور گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے فوج تعینات کر سکتا ہے

غزہ جنگ کی مخالفت میں احتجاج پورے امریکہ کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں پھیل گیا

یواین آئی/ژنہوا

Last Updated : Apr 28, 2024, 2:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.