ETV Bharat / international

برطانیہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے فوج تعینات کر سکتا ہے - GAZA WAR

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 28, 2024, 12:48 PM IST

Updated : Apr 28, 2024, 2:09 PM IST

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے برطانیہ اپنی فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے تاہم اس سمت میں تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

برطانیہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے فوج تعینات کر سکتا ہے
برطانیہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے فوج تعینات کر سکتا ہے

لندن: برطانیہ انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے غزہ کی پٹی میں اپنی فوج بھیج سکتا ہے۔ اسکائی نیوز نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

برطانیہ کی بحریہ نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے 'غزہ میں سمندرسے براہ راست انسانی امداد پہنچانے کی اجازت دینے کے لئے ایک عارضی گھاٹ' کی تعمیر میں مدد کے لئے ایک آر ایف اے کارڈیگن خلیجی جہاز روانہ کیا ہے۔

فلسطینی تحریک حماس نے گزشتہ سال سات اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر راکٹ حملہ کیا اور سرحد کی خلاف ورزی کی نیزشہریوں اور فوجی اہداف دونوں پر حملہ کیا۔ اس حملے کے دوران اسرائیل میں تقریباً بارہ سو افراد ہلاک اور تقریباً 240 دیگر کو اغوا کر لیا گیا تھا۔

اسرائیل نے جوابی حملے شروع کیے، غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا اور حماس کے جنگجوؤں کو ختم کرنے و یرغمالیوں کو بچانے کے بیان کردہ ہدف کے ساتھ فلسطینی علاقے میں زمینی دراندازی شروع کی۔ مقامی حکام کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 34 ہزار 300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ کی مخالفت میں احتجاج پورے امریکہ کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں پھیل گیا

غزہ میں اسرائیل مظالم کے خلاف امریکی یونیورسٹوں میں مظاہرے، سیکڑوں طلباء گرفتار

یو این آئی

Last Updated :Apr 28, 2024, 2:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.