Bike Rider Hits Woman in Dehradun تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے خاتون کو ٹکر ماری

By

Published : Sep 30, 2022, 10:54 PM IST

thumbnail

دہرادون: تھانہ ڈالن والا علاقے کے ماڈل کالونی میں تیز رفتار موٹر سائیکل چلارہے نوجوان نے دودھ لینے جارہی خاتون کو ٹکر ماردی۔ اس حادثے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی، مقامی لوگوں نے اسے ہسپتال میں داخل کرایا۔ اس حادثے کے بعد موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہوگیا۔ خاتون کے اہلخانہ نے موٹر سائیکل سوار کے خلاف تحریر دی گئی اور پولیس ملزم کی تلاش کررہی ہے۔ اس حادثے کا ویڈیو سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔ ماڈل کالونی کے رہنے والے شکتی سنگھ نے شکایت درج کرائی کہ اس کی بیوی رینو منگل کی شام ڈیری سے دودھ لانے جارہی تھی اسی دوران تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے رینو کو ٹکر مار دی۔جسے مقامی لوگوں نے ہسپتال میں داخل کرایا، اسی وقت موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہوگیا۔ ٹکر لگنے سے رینو کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اور آپریشن کے بعد ہسپتال میں مزید علاج جاری ہے۔تھانہ ڈالن والا کے افسر این کے بھٹ نے بتایا کہ زخمی خاتون رینو کے شوہر شکتی سنگھ نے تحریر دی ہے اور پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل سوار کی تلاش کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.