Nagasaki Day: جب چشم اقوام نے تاریخ کی سب سے ہولناک تباہی دیکھی

By

Published : Aug 9, 2021, 10:54 PM IST

thumbnail

تاریخ تھی نو اگست 1945 وقت تھا صبح کا 11 بج کر دو منٹ اور جگہ تھی جاپان کا ناگاساکی Nagasaki، اس تاریخ، وقت اور جگہ کو آج بھی دنیا بھلا نہیں سکی ہے کیونکہ یہ وہ وقت ہے جب ایک نیو کلیائی حملے نے اس مقام پر سب کچھ تباہ و برباد کر دیا۔ وہ بے بسی و تباہی کا منظر جب لوگ ایک دوسرے کے سامنے دم توڑ رہے تھے۔ گود میں پلتے بچے ہوں یا بے سہارا بزرگ، جو بھی اس حملے کی زد میں آیا وہ تباہ و برباد ہوکر رہ گیا۔ جن کی سانسوں کی ڈور قائم رہی وہ ہولناک تابکاری کی وجہ سے خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو گئے۔ کچھ ہی وقت میں چاروں جانب تباہی و بے بسی کا منظر تھا۔ نیو کلیائی حملے میں سب کچھ خاک ہو گیا۔ اس ایٹمی حملے میں تقریباً 70 ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔ ناگاساکی پر حملے سے تین دن قبل جاپان کے ہی ہیروشیما حملے میں بھی نیوکلیائی دھماکے گئے گئے تھے ۔ دونوں حملوں میں کل ملا کر تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.