نائن الیون حملوں کے 20 برس مکمل، امریکہ کی شکست یا جیت

By

Published : Sep 11, 2021, 2:26 PM IST

thumbnail

جس نائن الیون حملوں کے مجرم القاعدہ سے روابط کے بناء پر امریکہ نے 2001 میں افغانستان کی طالبان حکومت پر حملہ کرکے ان کو اقتدار سے بے دخل کر دیا تھا اور اس کے بعد اپنے من پسند کی حکومت تشکیل دے کر 20 برس تک افغانستان میں حکمرانی کی لیکن آج وہی طالبان نے افغانستان پر مکمل کنٹرول کے بعد اپنی عبوری حکومت کا اعلان کرتے ہوئے 9/11، 2021 کو حلف برداری تقریب منعقد کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔ امریکا میں گیارہ ستمبر 2001ء میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بیس برس مکمل ہو گئے۔ جس کو پوری دنیا 9/11 کے نام سے جانتی ہے۔ نیویارک میں ہونے والا یہ حملہ امریکہ کی سرزمین پر تاریخ کا بدترین حملہ تھا جس میں تقریباً 3 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حملہ میں مسافر بردار طیاروں کو اغواء کرکے نیویارک میں واقع ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور واشنگٹن میں واقع عسکری مرکز پینٹاگون سے ٹکرا دیا گیا تھا جس حملے کا مجرم عسکریت پسند تنظیم القاعدہ کو قرار دیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.