Varicose veins: کیا آپ ویریکوس وین سے واقف ہیں؟

author img

By

Published : May 16, 2022, 4:29 PM IST

کیا آپ نے کبھی تجربہ کیا ہے کہ آپ کے رگیں اچانک موٹی اور پھول جاتی ہیں اور جلد کے اندر سے بھی نظر آنے لگتی ہیں۔ اس عارضہ کو ویریکوس وین (Varicose Vein) کہا جاتا ہے۔ یہاں آپ کو اس کے بارے میں مزید جاننے کی ضرورت ہے۔ Varicose veins

ویریکوس وین ایک ایسی حالت ہے جس میں رگیں پھول اور موٹی ہوجاتی ہیں اور نیلے یا گہرے جامنی رنگ کی ہوجاتی ہے۔ یہ زیادہ تر جسم کے نچلے اعضاء (ٹخنوں کے ارد گرد، گھٹنے کے پیچھے) دیکھنے کو ملتا ہے۔ یوگا ٹیچر، فزیو ٹھراپسٹ جانوی کتھرانی بتاتی ہیں کہ ' رگیں ہمارے جسم کے مختلف حصوں سے ڈی آکسیجن شدہ خون کو ہمارے دل تک پہنچاتی جہاں سے اسے آکسیجن دینے کے لیے پھیپھڑوں میں بھیجا جاتا ہے۔ زیادہ دیر کھڑے رہنے سے ٹانگوں کے نچلے حصے کے گرد خون جمع ہونے لگتا ہے، جسے ویریکوس وین کہتے ہیں۔ یہ عام طور پر ٹریفک پولیس اہلکار، گھریلو خواتین، بس کنڈکٹر وغیرہ میں دیکھا جاتا ہے، جو زیادہ تر تک کھڑے رہ کر کام کرتے ہیں۔ Symptoms of Varicose veins

ویریکوس وین کی علامت:

ٹانگوں میں درد یا بھاری پن کا احساس ہونا

  • متاثرہ ٹانگ میں مکڑی کی طرح رگوں (ٹیلینجیکٹیسیا) کا نظر آنا
  • پاؤں اور ٹخنوں میں سوجن
  • ٹانگنوں میں جلن ہونا
  • ٹانگوں کے پٹھوں میں درد ہونا خاص طور پر رات کے وقت
  • متاثرہ رگ کا خشک، کھجلی اور پتلی جلد
  • دیر تک بیٹھنے یا کھڑے ہونے کے بعد درد ہونا

جیسا کہ کہتے ہیں علاج سے بہتر ہوتا ہے بیماری سے روک تھام کرنا، اس لیے مشورہ دیا جاتا ہے کہ اس بیماری سے محفوظ رہنے کے لیے صحتمند وزن برقرار رکھیں، باقاعدگی سے ورزش کریں اور طویل عرصے تک کھڑے رہنے سے گریز کریں تاکہ ویریکوس وین کو روکا جاسکے۔ اس بیماری کے علاج یہ ہیں: Treatment of Varicose veins

کمپریشن موزے یا اسٹاکنگ:کمپریشن موزے یا اسٹاکنگ ٹانگوں پر اتنا دباؤ لگاتی ہیں کہ خون کا بہاؤ جسم میں آسانی سے ہوتا ہے اور یہ سوجن کو بھی کم کرتی ہیں۔

سرجری لیگیشن اور اسٹرپنگ : زیادہ تر سرجن ایک تکنیک کا استعمال کرتے ہیں جسے لیگیشن اور اسٹرپنگ کہا جاتا ہے، جس میں متاثرہ ٹانگ کی رگ کو ہٹادیا جاتا ہے۔

سکلیروتھراپی: سکلیروتھراپی عام طور پر ان لوگوں کے لیے موزوں ہے جن کے پاس چھوٹے سے درمیانے درجے کی ویریکوس رگیں ہوتی ہیں۔ اس علاج میں انجیکشن کے ذریعہ رگوں میں ایک خاص کیمیکل دی جاتی ہے۔

یاد رکھنے کی باتیں

ڈاکٹر جانوی کتھرانی مندرجہ ذیل نکات تجویز کرتی ہیں:

  • دیر تک نہ بیٹھیں اور نہ ہی کھڑے رہیں۔ ٹخنوں اور پیروں کے حصے میں زیادہ خون جمع ہونے کی وجہ سے ٹانگوں کو دیر تک لٹکانے سے حالت مزید خراب ہوسکتی ہے۔
  • چینی نہ کھائیں اور اپنے پروٹین کی مقدار کی نگرانی کریں۔
  • اسے ایک عارضی مسئلہ نہ سمجھیں۔ اس کے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
  • درد یا پیچیدگیوں کے ظاہر ہونے کا انتظار نہ کریں، خاص طور پر جب کو آپ کو معلوم ہے کہ آپ کے خاندان میں کوئی فرد اس بیماری میں مبتلا ہے یا آپ طویل عرصے سے اس پیشے سے جڑے ہیں جس میں آپ کو زیادہ دیر تک کھڑا رہنا پڑتا ہے۔
  • بھاری وزن نہ اٹھائیں کیونکہ اس کے لیے طاقت اور صحت مند خون کی گردش کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
  • خود سے علاج یا اس پر مالش نہ کریں۔ ڈاکٹر یا ماہرین سے مشورہ لینے کے بعد ہی علاج کرنا بہتر ہے۔
  • روزانہ یا کم از کم ہفتے میں 5 دن چہل قدمی کریں۔
  • ہر روز اپنی ٹانگوں اور پیروں کی ورزش کریں، خاص طور پر طویل عرصے تک بیٹھنے یا کھڑے رہنے کے بعد۔
  • خون کے بہاؤ میں آکسیجن کی اچھی سطح کو برقرار رکھنے کے لیے سانس لینے کی ورزش کریں ۔

مزید پڑھیں: Not Having Sex Impact Your Health: جنسی زندگی میں خلل آپ کے صحت کے لیے نقصاندہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.