Ebola Confirmed in Uganda یوگانڈا میں ایبولا وائرس کے سات معاملوں کی تصدیق

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 10:06 AM IST

یوگانڈا میں ایبولا وائرس کے سات معاملے کی تصدیق

یوگانڈا وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق یوگانڈا میں ایبولا وائرس کے سات نئے معاملwN کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں ایک کی موت شامل ہے۔ Ebola confirmed in Uganda

کمپالا: یوگانڈا کی وزارت صحت میں انسیڈنٹ کمانڈر ہنری کیوبے نے بتایا ہے کہ یوگانڈا میں ایبولا وائرس کے سات نئے معاملے پائے گئے ہیں، جن میں ایک موت بھی شامل ہے۔ کیوبے نے اس کی جانکاری جمعرات کے روز ایک آن لائن پریس بریفنگ میں دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وبائی مرض 'ستمبر کے آغاز سے ہی شروع ہوا ہے،' Uganda confirms seven cases of Ebola

سنہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیوبے نے بتایا ہے کہ'ملک میں سات ایبولا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد سے محکمہ صحت کے اہلکار وائرس کا پتہ لگانے اور COVID-19 کے علاج کے مراکز کو دوبارہ سے قائم کونے پر کام کر رہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے منگل کو کہا کہ ایک 24 سالہ شخص سے لیے گئے نمونے کی شناخت سوڈان اسٹین کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں پہلی بار ہوا ہے، جب یوگانڈا میں سوڈان کا اسٹین پایا گیا ہے۔ Uganda confirms seven cases of Ebola

ڈبلیو ایچ او نے پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایبولا کے خلاف موجودہ ویکسین زیرے اسٹین کے خلاف کارآمد ثابت ہوئے ہیں، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ سوڈان کے خلاف یہ ٹیکہ کتنا کارگر ہوگا۔Ebola Confirmed in Uganda

مزید پڑھیں:

ایبولا ایک سنگین، مہلک بیماری ہے جو انسانوں اور دوسرے پرائمیٹ کو متاثر کرتی ہے۔ اس کی چھ مختلف قسمیں ہیں، جن میں بندی بگیو، سوڈان اور زیرے پہلے بڑی وباء کی وجہ بنے ہیں۔

مزید پڑھیں:

(آئی اے این ایس)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.