This Fruit Useful For Health کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں یہ پھل

This Fruit Useful For Health کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں یہ پھل
بھارت میں بیڈ کولیسٹرول کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ بیڈ کولیسٹرول کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا، گردے کے مسائل، ذیابیطس اور دل کی بیماری سمیت کئی بیماریاں ہوسکتی ہیں جو آپ کی صحت کے لیے خطرناک ہوسکتی ہیں۔ These fruits quickly reduce cholesterol in the veins
حیدرآباد: آج کل کے مصروف طرز زندگی اور غلط خوراک کی وجہ سے لوگوں کو کولیسٹرول جیسے مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کولیسٹرول خون میں ایک ویکس جیسا مادہ ہوتا ہے۔ عام طور پر ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی دو قسمیں ہوتی ہیں۔ ایک گڈ کولیسٹرول اور دوسرا بیڈ کولیسٹرول۔ گڈ کولیسٹرول خون میں جمع ہونے والے فیٹ کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں اور ہمارے شریانوں کو صاف رکھتے ہیں تاکہ دل میں خون کا بہاؤ صحیح طریقے سے ہو سکے۔ وہیں بیڈ کولیسٹرول خطرناک ہوتا ہے۔ جب خون میں اس کی سطح بڑھ جاتی ہے تو شریانوں میں جمنا شروع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے دل کی طرف جانے والے خون کا بہاؤ نمایاں طور پر کم ہو جاتا ہے اور ہارٹ اٹیک، فالج کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔
ایسی بہت سی چیزیں ہیں جس کو کھانے سے جسم میں بیڈ کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے جیسے جنک فوڈ، تلی ہوئی خوراک وغیرہ۔ دوسری جانب فائبر سے بھرپور پھل، سبزیاں اور ثابت اناج خوراک میں شامل کرکے بیڈ کولیسٹرول کی سطح کو کم کیا جا سکتا ہے۔ بعض پھلوں میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے جس کا استعمال کرکے کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے۔
ایؤکاڈو: بلڈ پریشر کے مریض کو ایؤکاڈو کو اپنے خوراک میں ضرور استعمال کرنا چاہئے۔ ایؤکاڈو میں وٹامن K، C، B5، B6، E اور monounsaturated fat ہوتی ہے، جو آپ کے دل کو صحت مند رکھنے اور فالج کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ ایؤکاڈو جسم میں اچھے اور برے کولیسٹرول کی سطح کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
ٹماٹر: ٹماٹر بہت سے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن اے، بی، کے اور سی پایا جاتا ہے جو جلد، آنکھوں اور دل کے لیے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں پوٹشیم بھی وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔ یہ کولیسٹرول، بلڈ پریشر اور فالج کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
ایپل: ڈاکٹر روزانہ سیب کھانے کی تجویز کرتے ہیں کیونکہ اسے کھانے سے بہت سی بیماریوں کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔ یہ کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ ایپل میں پیکٹین نام کا ایک فائبر پایا جاتا ہے جو خراب کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، دل کے پٹھوں اور خون کے خلیات کو نقصان ہونے سے بچاتا ہے۔
مزید پڑھیں:
Trans Fat is Slow Poison: ٹرانس فیٹ کے استعمال سے دل کے مریضوں میں اضافہ
اس کے علاوہ لیموں، اورنج اور انگور جیسی فروٹ بھی آپ کے کولیسٹرول لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ان پھلوں میں ہیسپریڈین ہوتا ہے جو ہائی بلڈ پریشر، فالج اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کھٹی پھلوں کے استعمال سے خواتین میں فالج کا خطرہ بھی کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔
پپیتا: پپیتے میں فائبر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ یہ خراب کولیسٹرول کو بھی کم کرتا ہے۔ ایک بڑے پپیتے میں 13 سے 14 گرام فائبر ہوتا ہے۔ روزانہ پپیتا کھانے سے ہاضمہ بھی بہتر رہتا ہے۔
