Weight Loss Tips  ایسی غذائیں جو پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں

author img

By

Published : Nov 25, 2022, 1:38 PM IST

یہ غذائیں پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں

پیٹ کی چربی اکثر وزن میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ جس میں ناقص خوراک اور روز مرہ کی زندگی میں ورزش کی کمی شامل ہے۔ وزن اور پیٹ کی چربی کو کم کرنے کے لیے لوگوں کو چاہئے کہ ایسے فوڈ کو خوراک میں شامل کریں جو یٹ کی چربی کو کم کرنے میں کارآمد ہو۔ These foods help in reducing belly fat

حیدرآباد: پیٹ کی چربی اکثر وزن میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ جس کی وجہ ناقص خوراک، روز مرہ کی زندگی میں ورزش کی کمی وغیرہ وغیرہ۔ حالانکہ پیٹ کی چربی کو کم کرنے والی غذائیں بڑی مقدار میں موجود ہیں لیکن عام طور پر لوگ اس سے ناواقف ہیں۔ These foods help in reducing belly fat

وزن اور پیٹ کی چربی کو کم کرنے کے لیے لوگوں کو چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ ایسے فوڈ کو خوراک میں شامل کریں جو صحت کے لیے مفید ہوں۔ اس کے لیے صحیح غذاؤں کا جاننا بھی ضروری ہے۔ کچھ غذائیں پیٹ کی چربی کو جلاتی ہے۔ اس کے علاوہ اپنی خوراک میں وہ چیزیں بھی شامل کریں جو پیٹ میں چربی کو جمع ہونے سے روکتی ہیں۔

اوٹس

اوٹس کو وزن کم کرنے والا سپر فوڈ مانا جاتا ہے کیونکہ وہ پروٹین سے بھرپور اور کیلوریز میں بھی کم ہوتا ہے۔ لہذا اگر آپ برابر پیٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنی خوراک میں دلیا کو ضرور شامل کریں۔ اوٹس کو ہضم ہونے میں وقت لگتا ہے۔ یہی نہیں اوٹس آپ کے پیٹ میں لمبے عرصے تک رہتا ہے، جس کی وجہ سے بھوک دیر سے لگتی ہے۔ اوٹس آپ کو دن بھر توانائی فراہم کرتی ہے اور کولیسٹرول کو بھی کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ These foods help in reducing belly fat

پھلیاں

کالی بینس، کڈنی بینس اور پھلیاں جیسی دالیں پروٹین اور فائبر سے بھری ہوتی ہیں، جو چربی کو کم کرنے میں کافی کارآمد ہوتی ہیں۔ These foods help in reducing belly fat

سالمن

اس چربی والی مچھلی میں پروٹین، صحت مند چکنائی اور دیگر ضروری غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ جو آپ کو زیادہ دیر تک مطمئن رکھتا ہے اور زیادہ کھانے سے روکتا ہے، اس طرح سے آپ کو وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ سالمن مچھلی اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ سوزش کو کم کرتی ہے، جو موٹاپے اور میٹابولک بیماری میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

جو

جو ایک مکمل اناج ہے اور صحت مند فائبر اور بیٹا گلوکن سے بھرپور ہوتا ہے، یہ دونوں ہی کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس میں گلیسیمک انڈیکس بھی کم ہوتا ہے، اس لیے یہ بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ وزن میں کمی اور پیٹ کی چربی کو کم کرنے کے لیے جو کا پانی صبح کے معمولات میں شامل کرنا بہترین چیزوں میں سے ایک ہے۔ یہ مشروب قدرتی ڈائیورٹک کے طور پر کام کرتا ہے جو جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نکالتا ہے اور آنتوں کو صاف کرتا ہے۔ These foods help in reducing belly fat

سیب

سیب ایک ایسا پھل ہے جو پیٹ کی چربی کو کم کرتا ہے۔ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، یہ کیلوریز اور چینی کو کم کرتی ہے، اس طرح آپ کے وزن میں کمی کی کوششوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ سیب میں موجود فلیوونائڈز پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ These foods help in reducing belly fat

مزید پڑھیں:

دہی

دہی ایک بہترین دودھ کی مصنوعات ہے جو آپ کے وزن کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ یونانی دہی خاص طور پر وزن کو کم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے کیونکہ اس میں عام دہی کے مقابلے میں دوگنا پروٹین ہوتا ہے۔ یونانی دہی میں پروبائیوٹک بیکٹیریا بھی ہوتے ہیں جو آنتوں کے نظام کو بہتر بناتے ہیں۔ These foods help in reducing belly fat

بروکولی

بروکولی، گوبھی، پھول گوبھی اور برسیلز سبزیاں فائبر سے بھری ہوتی ہیں۔ ان سبزیوں میں پروٹین بھی پائی جاتی ہے۔ ان میں کم توانائی کی کثافت یا کم کیلوری ہوتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ سنزی آپ کے وزن میں کمی کے لیے بہترین ہے۔ These foods help in reducing belly fat

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.