Easy Home Remedies to Remove Sun Tan: یہ پانچ گھریلو نسخے ٹیننگ کو ختم کرنے میں مددگار

author img

By

Published : May 12, 2022, 4:25 PM IST

یہ پانچ گھریلو نسخے ٹیننگ کو ختم کرنے میں مددگار

دنیا میں ہر شخص نرم اور چمکدار جلد چاہتا ہے، لیکن اس مصروف ترین زندگی میں ہمارا زیادہ تر وقت سورج کی کرنوں کا سامنا کرتے ہوئے گزرتا ہے، جس کے نتیجے میں ہماری جلد کو پگمینٹیشن اور ٹیننگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن یہ اتنی فکر کی بات نہیں ہے، آپ اس سے آسانی سے نجات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ Easy Home Remedies to Remove Sun Tan

ہم آسان گھریلو نسخے کی مدد سے سورج کی وجہ سے جلد کو ہونے والی نقصان کی بھرپائی کرسکتے ہیں اور دوبارہ صحتمند جلد حاصل کرسکتے ہیں۔ ذیل میں کچھ موثر گھریلو علاج کے بارے میں بتایا گیا ہے جس کی مدد سے آپ ٹین سے نجات حاسل کرسکتے ہیں۔ پھیکی اور ٹین والی جلد کو الوداع کہہ کر ایک بے فکر زندگی گزار سکتے ہیں۔۔۔۔۔ Easy Home Remedies to Remove Sun Tan

1لیموں کا رس اور شہد:

لیموں کا رس ایک قدرتی بلیچنگ ایجنٹ ہے جو سورج کی تپش کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے لیے تازہ لمیوں کا رس لیں اور اس میں ایک چمچ شہد ملا دیں۔ آپ اس میں کچھ چینی بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد اسے اپنے چہرے کے اوپر لگائیں اور مردہ خلیوں کو ختم کرنے کے لیے اپنی جلد کو آہستہ آہستہ رگڑیں۔ اسے 20-30 منٹ تک اپنے چہرے پر رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔

2 بیسن، ہلدی اور دہی:

بیسن جلد کے رنگ کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے جبکہ ہلدی جلد کو چمکانے والا ایک بہترین ایجنٹ ہے۔ دہی میں لیکٹک ایسڈ ہوتا ہے جو آپ کی جلد کو نرم کرتا ہے۔ بیسن، دہی اور ہلدی کا پیسٹ بنا کر جلد پر لگائیں۔ اسے 15 منٹ تک خشک ہونے دیں اور اسے دھوتے وقت آہستہ سے رگڑیں۔

3 پپیتا، ٹماٹر، تربوز، آلو اور کھیرا:

پپیتا میں جلد کے مردہ خلیوں کو ختم کرنے کی خصوصیت قدرتی طور پر موجود ہوتی ہے۔ یہ ایک بہت اچھا قدرتی بلیچنگ ایجنٹ بھی ہے۔ آلو کا رس نہ صرف بلیچنگ ایجنٹ ہے بلکہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو بھی ہلکا کرتا ہے۔ ٹماٹر اپنی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے اور جلد کو نکھارنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ کھیرا کولنگ ایجنٹ ہے اور ٹین کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔ پکے ہوئے پپیتا، تربوز، آلو، ٹماٹر اور کھیرے کے 4-5 کیوب لیں اور بلینڈ کر کے جیلی جیسا پیسٹ بنا لیں۔ پیسٹ کو 15 منٹ کے لیے فریج میں رکھیں۔ اب اس پیسٹ کو جلد پر لگائیں اور اس وقت تک رگڑتے رہیں جب تک کہ یہ جلد میں جذب نہ ہوجائے۔

دال، ہلدی اور دودھ:

مسور کی دال کو کچے دودھ میں رات بھر بھگو دیں۔ بھیگی ہوئی دال کو ہلدی کے ساتھ پیس کر پیسٹ بنا لیں۔ جلد پر لگائیں اور خشک ہونے تک چھوڑ دیں۔ پھر اسے دھو لیں۔

کافی اور ناریل کا تیل اور چینی:

کیفین کی خوبی کے ساتھ کافی جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔کاٖفی میں ڈی ٹیننگ کی خصوصیت ہونے کے علاوہ یہ مہاسوں کو بھی دور کرنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ چہروں کے فائن لائنز کو بھی کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ دوسری طرف ناریل کا تیل جلد کو نمی بخشتا ہے۔ کافی پاؤڈر، ناریل کے تیل اور چینی کا گاڑھا پیسٹ بنائیں اور 10 منٹ تک اسکرب کریں۔ اسے 10 منٹ تک لگا رہنے دیں اور دھو لیں۔

مزید پڑھیں: Tanning Can Harm Your Skin: ٹیننگ آپ کے جلد کے لیے کتنا خطرناک؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.