Crowdfunding helps baby undergo liver transplant: حیدرآباد: 11 ماہ کے بچے پر جگر کی پیوند کاری کی گئی

author img

By

Published : May 13, 2022, 12:57 PM IST

حیدرآباد: 11 ماہ کے بچے پر جگر کی پیوند کاری کی گئی

پرتھیما ہاسپٹل، کاچی گوڑا کے سرجنوں کی ایک ٹیم نے11 ماہ کے ارحان کے جگر کی پیوند کاری کی ہے جنہیں 'الاجیل سنڈروم' کا مرض لاحق تھا جو ہزاروں میں ایک کو ہوتا ہے۔ Liver transplant on 11-month-old baby

حیدرآباد: کراؤڈ فنڈنگ کی مدد سے 11 ماہ کے ارحان کو بچالیا گیا جسے جگر کی ایک مخصوص جینیاتی بیماری 'الاجیل سنڈروم' لاحق تھی 1,60,000 بچوں میں سے 1 کو لاحق ہوتی ہے۔ بچے کے منہ اور ناک سے مسلسل خون بہہ رہا تھا اور اسے زندہ رہنے کے لیے جلدازجلد جگر کی پیوند کاری کرنا ضروری تھا۔ Crowdfunding helps baby undergo liver transplant

بچے کی والدہ فرزانہ بیگم نے جگر کا ایک حصہ عطیہ کیا جبکہ ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے کراوڈ فنڈ کی مدد سے اس انتہائی مہنگی سرجری کو انجام دیا۔ ڈاکٹروں نے ارحان کے والد سے کوئی فیس نہیں لی جو پرانے شہر میں پھل بیچتے ہیں جو 25-30 لاکھ روپئے کے خرچہ سے علاج کرانے سے قاصر تھے۔ بچے کے لیے جمع کیے گئے 15 لاکھ روپئے سے زائد کی رقم صرف دوائیوں میں خرچ ہوئی۔ Genetic liver disease, Alagille syndrome

لیور ٹرانسپلانٹیشن سرجن ڈاکٹر مدھو سدھن نے کہا کہ ٹیسٹنگ نے 'الاجیل سنڈروم کی تصدیق کی، جس کے بعد انہوں نے نہ صرف فنڈز اکٹھے کیے بلکہ ایک فارما فرم تک پہنچ کر امیونوسوپریسنٹ ادویات کی تاحیات فراہمی کو بھی یقینی بنایا۔خون کے متعدد ٹیسٹ اور پیٹ کے الٹراساؤنڈ کے بعد، بچے کی پیدائشی کولیسٹیٹک جگر کی بیماری کی تشخیص ہوئی۔ ارحان نے دوسرے ہسپتالوں میں لیپروٹومی اور جگر کی بایپسی جیسے سرجیکل چیرا کرائے اور اسے جگر کی پیوند کاری کا مشورہ دیا گیا۔ Liver transplant on 11-month-old baby

ڈاکٹر نے کہا کہ چونکہ بچے کے والد، نازن حسین، طبی بل ادا کرنے سے قاصر تھے، پرتھیما ہسپتال نے اخراجات برداشت کرنے کا فیصلہ کیا۔ "یہ خاندان اس حالت میں نہیں تھا کہ وہ مدافعتی ادویات کے لیے بھی ادائیگی کر سکے۔ یہ ایک اہم وجہ ہے جس کی وجہ سے بچوں میں جگر کی پیوند کاری چند سالوں کے بعد ناکام ہو جاتی ہے کیونکہ انہیں مہنگے مدافعتی ادویات کی ضرورت ہوتی ہے،‘‘ ڈاکٹر نے کہا۔

اپریل کے وسط میں ارحان کی سرجری ہوئی تھی اور تین دن پہلے اسے ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ ٹیم میں ڈاکٹر سی ایچ مدھوسودھن، ڈاکٹر پرساد نیلم، ڈاکٹر ادھیتیا، اینستھیشیالوجی اور جگر کی سرجری میں ماہرین پر مشتمل ٹیم میں ڈاکٹر ہریش، ڈاکٹر سمپت، ڈاکٹر سریندر، ڈاکٹر اتھیرا، پیڈیاٹرک انسیٹیوسٹ ڈاکٹر پرنیت اور ڈاکٹر ساہو اور ڈاکٹر شراون کی کارڈیالوجی ٹیم شامل تھی۔liver transplant in hyderabad

یہ بھی پڑھیں : Summer Care Tips for Kid: موسم گرما میں چھوٹے بچوں کی حفاظت کیسے کریں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.