Not Having Sex Impact Your Health: جنسی زندگی میں خلل آپ کے صحت کے لیے نقصاندہ

author img

By

Published : May 14, 2022, 4:45 PM IST

جنسی زندگی میں خلل آپ کے صحت کے لیے نقصاندہ

انسان کی زندگی میں جنسی ضروریات ایک بنیادی چیز ہے۔ جوانی کے دروازے پر قدم رکھتے ہی لوگ جنسی طور پر متحرک ہوجاتے ہیں لیکن بعض اوقات دیگر وجوہات اور عمر کے ساتھ جنسی خواہش میں کمی آنے لگتی ہے، جس کا آپ کی صحت پر بھی اثر پڑتا ہے۔ اس آرٹیکل میں پڑھیں کیسے۔ Not Having Sex Impact Your Health

جنسی خواہش میں کمی آنے کی کئی وجوہات ہوسکتے ہیں۔ بریک اپ، ایک مصروف ترین زندگی یا آپ کا جنسی زندگی سے بریک لینا، وچہ کچھ بھی ہوسکتا ہے لیکن جنسی تعلقات سے طویل وقت تک دوری بنائے رکھنا کسی کے جسم پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔ باقاعدہ یومیہ بنیاد پر جنسی تعلقات قائم کرنا نہ صرف آپ کو خوش رکھتا ہے بلکہ آپ کو صحتمند بھی رکھتا ہے۔ یہاں ہم آپ کو بتائیں گے کہ جنسی زندگی میں خلل پیدا ہونے کی وجہ سے یہ کس طرح آپ کی صحت کو متاثر کرتا ہے: Not Having Sex Impact Your Health

دل کی صحت کو متاثر کرتا ہے:

لمبے عرصے تک سیکس نہ کرنا آپ کے دل کے لیے اچھا نہیں ہے۔ جنسی تعلقات قائم نہ کرنے کی وجہ سے قلبی امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ سیکس اضافی کیلوریز کو جلانے کا ایک بہترین طریقہ ہونے کے علاوہ یہ ایسٹروجن اور پروجیسٹرون کی سطح کے درمیان توازن بنائے رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اس طرح دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

تناؤ، اضطراب کی سطح میں اضافہ:

جنسی ملاپ کے دوران ہیپی ہارمونز جیسے اینڈورفِن اور آکسی ٹوسن جسم میں خارج ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے جنسی تعلقات قائم کرنے میں خلل پیدا ہوتا ہے تو آپ کا جسم ان ہارمونز کو کم خارج کرتا ہے، جس کی وجہ سے آپ کے لیے تناؤ سے نمٹنا مشکل ہوسکتا ہے، جس کی وجہ سے بے چینی بڑھ جاتی ہے۔

یادداشت کے مسائل میں اضافہ:

جنسی خواہش میں کمی آپ کی یادداشت کو کمزور کرسکتی ہے۔ کچھ مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب کوئی شخص جنسی تعلقات قائم نہیں کرنا چاہتا ہے تو ان میں یادداشت سے متعلق مسائل پیدا ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ باقاعدگی سے جنسی تعلقات قائم کرنا یادداشت کو بہتر بنانے سے منسلک ہے، خاص طور پر 50 سے 89 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے۔

جنسی خواہش کی کمزوری:

طویل وقت تک سیکس سے دوری آپ کی اس میں دلچسپی کو یکسر ختم کرسکتی ہے۔ صرف باقاعدہ سیکس ہی آپ کی لیبڈو( جنسی خواہش) کو بڑھا سکتی ہے۔ لہذا آپ جتنا زیادہ سیکس کریں گے، آپ مستقبل میں اتنا ہی زیادہ کرنا چاہیں گے۔

کمزور مدافعتی نظام:

باقاعدہ جنسی تعلقات بنانے سے جسم کو بیماری سے لڑنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ یہ 'امیونوگلوبلین اے' اینٹی باڈی کی اعلی سطح کو فروغ دیتا ہے۔

اندام نہانی کی صحت:

طویل وقت تک جنسی تعلقات سے دوری بنائے رکھنے سے اندام نہانی کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ خواتین کے جسم کو جنسی تعلقات بنانے کے لیے بیدار کرنے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔ باقاعدگی سے سیکس اندام نہانی کے ٹشوز کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے کیونکہ یہ خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے۔

پروسٹیٹ کینسر کے زیادہ امکانات:

کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ جو مرد زیادہ جنسی طور پر متحرک ہیں ان میں پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ 30 ہزار مردوں پر کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو مرد مہینے میں اوسطاً 21 سے زیادہ بار انزال کرتے ہیں ان میں پروسٹیٹ کینسر کے امکانات کم ہوتے ہیں، ان مردوں کے مقابلے جو مہینے میں 4-7 بار انزال کرتے ہیں۔ تاہم، متعدد پارٹنر کے ساتھ جنسی تعلقات یا غیر محفوظ جنسی عمل آپ کے پروسٹیٹ کینسر کے امکانات کو بڑھا سکتے ہیں۔

حالانکہ جنسی تعلقات کے اپنے فائدے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ صحتمند رہنے کا واحد طریقہ صرف جنسی ملاپ ہی ہے۔ اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے متوازن غذا اور اچھی طرز زندگی ضروری ہے۔ ہر شخص کی اپنی جنسی خواہش ہوتی ہے اور جنسی خواہش میں کمزوری ہونا بھی عام بات ہے۔

مزید پڑھیں:

Genital Hygiene is Important for Men: مردوں کے لیے جنسی حفظان صحت کا خیال رکھنا ضروری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.