Tips to Deal With Itchy Eyes: آنکھوں کی جلن اور سوزش کو دور بھگانے کے چند نسخے

author img

By

Published : Aug 4, 2022, 5:05 PM IST

آنکھوں کی جلن اور سوزش کو دور بھگانے کے چند نسخے

الرجی کی دیگر اقسام بھی آنکھوں میں خارش کا باعث بن سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر اے ٹاپک کیراٹو کنجکٹیوائٹیس نام کی ایک ایسی حالت ہے، جو آنکھوں کی سطح پر کسی مخصوص مادے سے الرجی ہونے کی وجہ سے سوزش پیدا کرتی ہے اور یہ آنکھوں کی بینائی کو کم کرسکتی ہے۔ Tips to Deal With Itchy Eyes

اگر آپ کو بھی بار بار اپنی آنکھوں کو رگڑنے کی ضرورت محسوسس ہوتی ہے تو آپ اکیلے نہیں ہو جسے اس طرح کی پریشانی کا سامنا ہے۔ آنکھوں کی خارش یا کھجلی ایک بہت عام مسئلہ ہے جسے آنکھ کی الرجی ( آکولر الرجی) بھی کہا جاتا ہے۔ عام طور پر اس مسئلہ کا سامنا تب کرنا پڑتا ہے جب ہمیں الرجی یا 'ڈرائی آئی سنڈروم' نام کی حالت کی شکایت ہوتی ہے۔ Tips to Deal With Itchy Eyes

شارپ سائیٹ آئی ہسپتال کے سینئر کنسلٹنٹ اور امراض چشم کے ماہر ڈاکٹر پراگ ساول بتاتے ہیں کہ ' آنکھوں میں خارش یا کھجلی جیسے مسائل کا سامنا تب کرنا پڑتا ہے جب ہم پولین، جانوروں کے بال، دھول، میک اپ یا آئی ڈراپ سے رابطے میں آتے ہیں۔ جسم ان کے رابطے میں آنے کے بعد ہسٹامین جاری کر کے اپنا ردعمل ظاہر کرتا ہے، جس کے بعد یہ آنکھ یا آنکھوں کے ارد گرد جانے والی خون کی نالیوں میں پھیل جاتا ہے اور عصبی سروں میں جلن پیدا ہونے لگتی ہے جس کی وجہ سے آنکھوں میں پانی آجاتا ہے۔

جب الرجی کی وجہ سے آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں، جسے الرجک کنجکٹیوائٹیس (آشوب چشم) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ الرجی کی دیگر اقسام بھی آنکھوں میں خارش کا باعث بن سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر اے ٹاپک کیراٹو کنجکٹیوائٹیس نام کی ایک ایسی حالت ہے، جو آنکھوں کی سطح پر کسی مخصوص مادے سے الرجی ہونے کی وجہ سے سوزش پیدا کرتی ہے اور یہ آنکھوں کی بینائی کو متاثر کرسکتی ہے۔ ایک اور طبی حالت جسے ورنل کیراٹونوکنجکٹیوائٹیس کہتے ہیں، یہ آنکھ کی سطح پر جھلی میں سوزش پیدا کرتی ہے اور زیادہ تر بالغوں کو متاثر کرتی ہے۔

ڈاکٹر ساول کے مطابق 'اگر آپ کی آنکھوں کے گرد ایکزیما ہے تو یہ بھی خارش کا سبب بن سکتا ہے'۔ یہاں ڈاکٹر ساول آنکھوں میں خارش پیدا کرنے والے دیگر عوامل کے بارے میں بتائیں گے:

  • کسی دوائی کا منفی ردعمل: مثال کے طور پر اینٹ ایسڈز، ہارمون کی تبدیلی، کیمو تھراپی، اینٹی ڈپریسنٹ اور درد کی دوائیں آنکھوں میں کھجلی کا باعث بن سکتی ہیں۔
  • ڈرائی آئی سنڈروم
  • کانٹیکٹ لینس کی وجہ سے انفیکشن
  • کیمائی مادوں کے رابطے میں آنے سے بھی آنکھوں میں جلن پیدا ہوسکتی ہیں جیسے سگریٹ کے دھوئیں اور کیمیائی گیس
  • پلکوں میں سوزش ہونا

آنکھوں میں خارش ایک ایسا مسئلہ رہا ہے جس کا سامنا بہت سے لوگوں کو فضائی آلودگی اور اسموگ کی وجہ سے کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈاکٹر ساول آپ کی آنکھوں کی خارش کو دور کرنے کے لیے ذہن نشین کرنے والی کچھ ضروری طریقے بتاتے ہیں:

  1. جب آپ کی آنکھوں میں جلن یا خارش ہورہی ہو تب آپ خارش کی تکلیف کو کم کرنے کے لیے آنکھوں پر ٹھنڈا کپڑا رکھیں۔ آپ اپنی آنکھوں پر ٹھنڈا پانی بھی چھڑکنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔
  2. اگر آپ کی آنکھوں میں خارش کسی دھول یا ذرات کی وجہ سے ہے تو آپ گرم پانی یا نمکین محلول کا استعمال کرتے ہوئے اپنی آنکھوں کو راحت پہنچا سکتے ہو۔
  3. الرجی سے بچنے کے لیے باہر نکلتے وقت دھوپ والا چشمہ پہنیں۔
  4. اپنی آنکھوں کو رگڑنے سے گریز کریں، کیونکہ آنکھوں کو مسلسل رگڑنے سے آنکھ کی اوپری تہہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جو درد اور انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے۔
  5. آنکھوں کی جلن سے بچنے کے لیے آپ اپنے بالوں، پلکوں، جلد اور چہرے سے جمع ہونے والی گندگی اور پولن کو دور کرنے کے لیے رات کو نہا کر سوئیں۔
  6. آپ جانوروں کو چھونے کے بعد اپنے ہاتھ کو دھونے کو یقینی بنائیں تاکہ آنکھوں میں الرجی کی منتقلی سے بچا جاسکے۔
  7. کانٹیکٹ لینس کی حفظان صحت کو برقرار رکھنے سے آپ کو اپنی آنکھوں کو الرجین اور بیکٹیریا سے بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اگر آپ کانٹیکٹ لینز استعمال کر رہے ہیں، تو آپ کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ انہیں جتنی بار ممکن ہو تبدیل کریں۔
  8. مصنوعی آنسوؤں سے آنکھوں کو بچانا چاہیے۔
  9. آخر میں اپنے آپ کو ہائیڈریٹ رکھیں۔

اس کے علاوہ اگر یہ مسئلہ بدستور برقرار رہتا ہے یا بڑھتا ہے تو جلد از جلد ماہر امراض چشم کے پاس جائیں۔

مزید پڑھیں:Do not Ignore the Frequent Blinking of the Eyes : نوزائیدہ یا چھوٹے بچوں میں آنکھوں کے بار بار چپکنے کا مسئلہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.