Calcium is Dangerous: کیلشیم کولیسٹرول سے زیادہ مہلک

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 12:50 PM IST

کیلشیم کولیسٹرول سے زیادہ مہلک ہے

کیلشیم جسم کے لیے ضروری ہوتا ہے لیکن رگوں میں اس کی زیادہ مقدار خطرناک ہوسکتا ہے۔ Calcium is deadlier than cholesterol

حیدرآباد: کیلشیم ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے، لیکن جسم میں اس کی زیادہ مقدار صحت کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اگر آپ کا ڈاکٹر آپ کو بتاتا ہے کہ آپ کو ویسکولر کیلسیفیکیشن ہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے خون کی نالیوں میں کیلشیم کی مقدار بڑھنے لگی ہے۔


رگوں میں کیلشیم کا جمع ہونا (شریانوں میں کیلسیفیکیشن) ایک عام مسئلہ ہے لیکن اگر اس کی سطح زیادہ ہو تو یہ کولیسٹرول کی طرح جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ اس سے آپ کو ہارٹ اٹیک، فالج، خون کے جمنے اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ کیلشیم خون کی رگوں میں کیوں جمع ہو جاتا ہے اور اس کا علاج کیسے کیا جائے۔

رگوں میں کیلشیم جمع ہونے کی وجہ، ذیابیطس، گردے کی بیماری، ہائی بی پی اور بڑھاپا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ رگوں میں بلاکج اور بلڈ کلاٹ جیسے عوامل بھی اس کے لیے ذمہ دار ہوسکتے ہیں۔ یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ طویل مدتی تمباکو نوشی اور ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی زیادہ مقدار بھی اس خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔

رگوں میں کیلشیم جمع ہونے کے علامات

عام طور پر اس کے علامات ظاہر نہیں ہوتے ہیں۔ لیکن اس سے آپ کی شریانیں سخت ہوجاتی ہیں۔ جس کی وجہ سے دل کو خون پمپ کرنے کے لیے زیادہ محنت کرنی ہوتی ہے۔ ایسی صورت حال میں آپ کو یہ علامات محسوس ہو سکتی ہیں۔

چلتے یا سیڑھیاں چڑھتے وقت ٹانگوں کے پٹھوں میں اچانک درد

اچانک کمزوری کا ہونا

الجھن یا چکر آنا

سانس میں کمی

دل کا دورہ

رگوں میں کیلشیم جمع ہونے کے نقصان

جرنل آرٹیریوسکلیروسیس، تھرومبوسس اور ویسکولر بائیولوجی کے مطابق، ویسکولر کیلسیفیکیشن آپ کو ہارٹ اٹیک، فالج، ڈیمنشیا، گردے کے نقصان جیسے خطرے میں ڈالتی ہے۔

رگوں میں جمع کیلشیم کو کیسے کم کیا جائے

رگوں میں جمع کیلشیم کو ختم کرنے کے لیے اس کی بنیادی وجہ کو سمجھنا اور علاج کرنا ضروری ہے۔ اس سے بچنے یا ختم کرنے کے لیے آپ کو ذیل میں بتائے گئے اقدامات پر کام کرنا چاہیے۔

  • ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کریں
  • ہائی کولیسٹرول کو کم کریں
  • ذیابیطس کو کنٹرول کریں
  • گردے کی بیماری کا علاج
  • روزانہ ورزش
  • ہمیشہ صحت مند غذا لیں

طرز زندگی میں تبدیلیاں ضروری ہیں۔

اگر آپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں تو اسے فوراً چھوڑ دیں۔ اگر آپ کیلشیم سپلیمنٹس لیتے ہیں، تو آپ کا ڈاکٹر مناسب خوراک کے بارے میں مشورہ دے سکتا ہے یا آپ کو انہیں لینا جاری رکھنا چاہیے یا نہیں۔

مزید پڑھیں:

اپنی خوراک میں ان چیزوں کو شامل کریں

این سی بی آئی کی ایک تحقیق کے مطابق، غذائیت سے بھرپور غذا کا استعمال آپ کی شریانوں کو صاف کرنے اور دیگر خطرات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ غذا میں کروسیفیرس سبزیاں، مچھلی، بیر، زیتون کا تیل، جئی، پیاز اور پھلیاں شامل کرنا رگوں میں کیلشیم کو جمع ہونے سے روکنے کا ایک مؤثر طریقہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.