Research On Number of Ants in World زمین پر چیونٹیوں کی آبادی انسانوں سے زیادہ

author img

By

Published : Sep 22, 2022, 12:53 PM IST

زمین پر چیونٹیوں کی آبادی انسانوں سے زیادہ: مطالعہ

دنیا میں چیونٹیوں کی صحیح آبادی کا پتہ لگانے کے لیے ہانگ کانگ کے کچھ محقق نے ایک تحقیق کی ہے۔ جس پایا گیا کہ زمین پر 20,000,000,000,000,000 یا 20 quadrillion چیونٹیاں رہتی ہیں۔

حیدرآباد: یہ حقیقت ہے کہ زمین پر انسانوں سے زیادہ چیونٹیوں کی تعداد رہتی ہے۔ لیکن چیونٹیوں کی آبادی کا صحیح اندازہ لگانا ناممکن ہے۔ تاہم ہانگ کانگ کے کچھ محققین نے دنیا میں چیونٹیوں کی تعداد کا پتا لگانے کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔ 489 مطالعات سے اکٹھی کی گئی ایک معلومات کی بنیاد پر اندازہ لگایا گیا ہے کہ زمین پر 20,000,000,000,000,000 یا 20 quadrillion چیونٹیاں رہتی ہیں۔ لیکن ان کی صحیح تعداد بتانا مشکل ہے۔ یہ رپورٹ جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہوئی ہے۔ (journal Proceedings of the National Academy of Science)

محققین کی ٹیم نے انکشاف کیا کہ "چیونٹیوں کی ہر جگہ ہونے کی وجہ سے بہت سے ماہرین زمین پر ان کی صحیح تعداد کا اندازہ لگانے سے قاصر ہیں۔ لیکن ہم نے دنیا کے مختلف حصوں میں چیونٹیوں کی کی پیمائش کرنے والے 489 مطالعات سے اعداد و شمار مرتب کر کے ان کے تعداد کا اندازہ لگایا ہے۔ Ant population on earth put at 20 quadrillion, outnumbers humans: Study

مزید پڑھیں:

بایوماس سے مراد کسی علاقے میں جاندار چیزوں کی کل مقدار یا وزن کا پتا لگانا ہے۔ جنگل میں رہنے والے پرندوں اور جانوروں کا کل وزن تقریباً 20 لاکھ ٹن بتایا جاتا ہے جب کہ چیونٹیوں کی آبادی پر کی گئی تحقیق کے مطابق محققین کو معلوم ہوا کہ دنیا میں چیونٹیوں کا بائیو ماس تقریباً 12 ملین ٹن ہے۔ Research on number of ants in world

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.