New Study: ایک ہفتے کے لیے سوشل میڈیا سے دوری ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ضروری

author img

By

Published : May 7, 2022, 3:12 PM IST

ایک ہفتے کے لیے سوشل میڈیا سے دوری ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ضروری

ایک نئی تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا سے صرف ایک ہفتے کی دوری کسی بھی فرد کی مجموعی صحت کو بہترین بناسکتی ہے اور ساتھ ہی ڈپریشن اور پریشانی کی علامت کو بھی کم کرتی ہے، جس سے لوگوں کو اپنی ذہنی صحت سنبھالنے میں مدد ملتی ہے۔ تحقیق کے نتائج 'سائبر سائیکولوجی بیہیویئر اینڈ سوشل نیٹ ورکنگ' نام کے جریدے میں شائع ہوا ہے۔ Break from Social Media can Improve Mental Health

یونیورسٹی آف باتھ کے محققین کی ایک ٹیم کے ذریعہ کی گئی ایک تحقیق میں ایک ہفتہ تک سوشل میڈیا سے دوری بنائے رکھنے کی وجہ سے ذہنی صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کا مطالعہ کیا۔ اس مطالعہ میں حصہ لینے والے کچھ شرکاء کو ہفتے کے تقریبا ان 9 گھنٹے سے آزاد کرانا تھا جو اپنے اس وقت کا استعمال انسٹاگرام، فیس بک، ٹویٹر اور ٹک ٹاک کو اسکرول کرتے ہوئے گزارتے ہیں۔ مطالعہ کے لیے محققین نے 18 سے 72 سال کی عمر کے 154 افراد کو منتخب کیا جو ہر روز سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ یا تو کسی انٹروینشن گروپ کا حصہ ہوتے ہیں جہاں ان سے کہا جاتا ہے کہ وہ ایک ہفتے تک سوشل میڈیا کے استعمال کو بند کردیں یا کنٹرول گروپ کا جہاں وہ عام طور پر سوشل میڈیا میں اسکرولنگ کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔ اس مطالعہ کے آغاز میں بے چینی، ڈپریشن اور تندرستی کے لیے بنیادی چیزوں پر غور کیا گیا۔ Break from Social Media can Improve Mental Health

اس مطالعہ میں حصہ لینے والوں نے مطالعہ کی شروعات میں سوشل میڈیا پر فی ہفتہ اوسطاً 8 گھنٹے تک وقت گزارا۔ ایک ہفتے بعد جن شرکاء کو ایک ہفتے تک سوشل میڈیا سے دور رہنے کے لیے کہا گیا تھا ان کی صحت ، افسردگی اور اضطراب میں ان لوگوں کے مقابلے میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی جنہوں نے سوشل میڈیا کا استعمال جاری رکھا تھا اور جو مختصر مدت کے لیے ہی صحیح لیکن سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے تھے۔جن شرکاء کو سوشل میڈیا سے ایک ہفتہ تک گریز کرنے کو کہا گیا تھا انہوں نے سوشل میڈیا کا استعمال اوسطاً 21 منٹ تک کیا جبکہ کنٹرول گروپ میں شامل افراد نے سوشل میڈیا کا استعمال اوسطا سات گھنٹے تک کیا۔

باتھ کے محکمہ برائے صحت کے سرکردہ محقق ڈاکٹر جیف لیمبرٹ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ "سوشل میڈیا کو اسکرول کرنا اتنا عام ہے کہ ہم میں سے بہت سے لوگوں کا اس بات کا علم ہی نہیں ہوتا کہ ہم رات میں اپنی آنکھوں کو بند کرنے تک اور صبح بیدار ہونے تک اس کا استعمال بغیر سوچے سمجھے کرتے ہیں۔" ہم جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا کا استعمال بہت زیادہ ہے اور اس کے دماغی صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کے حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں، اس لیے اس تحقیق کے ساتھ، ہم یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ کیا لوگوں کو سوشل میڈیا سے صرف ایک ہفتہ تک دور رکھنے سے کیا دماغی صحت کے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ ہمارے بہت سے شرکاء نے اس حوالے سے مثبت ردعمل ظاہر کیا اور بتایا کہ سوشل میڈیا سے دور رہنا واقعی دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ جس سے یہ پتہ چلا ہے کہ صرف ایک مختصر وقت کے لیے سوشل میڈیا سے دور رہنا کتنا مثبت اثر قائم کرسکتا ہے۔ بلاشبہ، سوشل میڈیا زندگی کا ایک حصہ ہے اور بہت سے لوگوں کے لیے نہایت ہی ضروری چیز ہے کیونکہ اس کے ذریعہ وہ دوسروں کے ساتھ ایک تعامل پیدا کرسکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ ہر ہفتے اسکرولنگ میں گھنٹے گزار رہے ہیں اور آپ کو لگتا ہے کہ یہ آپ پر منفی اثر ڈال رہا ہے، تو ایسے میں آپ کے استعمال کو کم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے واقعی ذہنی صحت کو مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: Skincare Tips for Teenage: نو عمروں کو اپنی جلد کی حفاظت کیسی کرنی چاہیے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.