Polls to 4 Municipal Corporations Postponed: مغربی بنگال میں چار میونسپل کارپوریشن کے انتخابات 3 ہفتے کے لیے ملتوی

author img

By

Published : Jan 15, 2022, 8:26 PM IST

مغربی بنگال میں چار میونسپل کارپوریشن کے انتخابات 3 ہفتے کے لئے ملتوی

مغربی بنگال ریاستی الیکشن کمیشن نے کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے پیش نظر ریاست میں کورونا کی موجودہ صورت حال پر غور فکر کرنے کے بعد ریاست کے چار کارپوریشنز میں ہونے والے انتخابات کو تین ہفتے کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔ چار کارپوریشنز میں اب 22 جنوری کے بجائے 12 فروری کو انتخابات ہوں گے۔ بدھان نگر، چندن نگر، آسنسول اور سلی گوڑی کارپوریشن کے انتخابات آئندہ 22 جنوری کو ہونے والے تھے۔

کولکاتا: مغربی بنگال ریاستی الیکشن کمیشن نے آج چار میونسپل کارپوریشن میں آئندہ 22 جنوری کو ہونے والے انتخابات کو ریاست میں کورونا کی موجودہ صورت حال اور کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر انتخابات کو تین ہفتوں کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق نئے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ ضابطہ اخلاق بھی جاری رہے گا۔

کووڈ پروٹوکال بھی جاری رہے گا۔ امیدواروں خو تشہیر کے لئے مزید وقت مل گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 27 فروری کو میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کا اعلان کیا تھا۔ اس کے متعلق کوئی نئی ہدایت نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Municipal Corporation Election in West Bengal: چار اضلاع میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لئے سرگرمیاں تیز

کمیشن کے اس فیصلے کو ترنمول کانگریس نے خیر مقدم کیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر شکانتو مجمدار نے کہا کہ ہم پہلے ہی مطالبہ کر رہے تھے کہ انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔ سی پی آئی ایم رہنما سوجن چکرورتی نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ 22 جنوری کو الیکشن کرنا ٹھیک نہیں ہے 23 اور 26 جنوری کو قومی سطح کی تقریب ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی الیکشن کمیشن برسر اقتدار جماعت کے اشارے پر کام کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.