Firhad Hakim On Transport Facilitty: عوام کو شاندار ٹرانسپورٹ مہیا فراہم کریں گے، فرہاد حکیم

author img

By

Published : Aug 3, 2022, 9:42 PM IST

Updated : Aug 3, 2022, 10:47 PM IST

Etv Bharat

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت نے ٹاٹا موٹرس سے الیکٹریک بسیں خریدنے کے لیے معاہدہ ہو چکا ہے۔ مقررہ وقت پر تمام بسیں قسطوں میں محکمہ ٹرانسپورٹ کو مل جائیں گی تاکہ عوام کو بہتر ٹرانسپورٹ مہیا کرا سکیں۔ Firhad Hakim On Transport Facilitty

کولکاتا: مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ ٹرانسپورٹ کے تمام مسائل حل کرکے لوگوں کی پریشانیاں دور کی جا سکیں۔ وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ کولکاتا اور اس کے اطراف کے علاقوں میں ہوا کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے پندرہ برس پرانی گاڑیوں کو سڑکوں پر سے ہٹانی ضروری ہے۔ Firhad Hakim On Transport Facilitty

انہوں نے کہا کہ اچانک سے اتنی بڑی تعداد میں گاڑیوں کو سڑکوں پر سے ہٹایا نہیں جا سکتا۔ اس کے لیے وقت لگے گا۔ اس وجہ سے ہی پٹرول اور ڈیزل والی گاڑیوں کے متبادل کے طور پر بیٹری، الیکٹریکس اور سی این جی والی بسوں کو خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آہستہ آہستہ پٹرول اور ڈیزل والی گاڑیوں کی جگہ بیٹری، الیکٹریکس اور سی این جی والی بسوں کو سڑکوں پر اتارنے کا منصوبہ ہے۔ ٹاٹا موٹرس سے بسیں ملنی جلد ہی شروع ہو جائیں گی۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم نے کہا کہ کسی کے رہنے یا نہیں رہنے سے کوئی کام رکتا نہیں ہے۔ آج وہ ہیں کل عہدے پر نہیں بھی رہ سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ کام رک جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

Firhad Hakim on Partha Chatterjee: فرہاد حکیم کی سابق وزیر پارتھو چٹرجی پر تنقید

Last Updated :Aug 3, 2022, 10:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.