Tripura Official Suspended تریپورہ میں وزیراعظم مودی کی تصویر کی بے حرمتی، سینئر افسر معطل

author img

By

Published : Jan 25, 2023, 3:38 PM IST

Etv Bharat

تریپورہ میں ایک سینئر عہدیدار کو وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں معطل کر دیا۔ الیکشن کمشین نے بتایا کہ انہیں تین روز قبل بی جے پی کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی، جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔

اگرتلہ: تریپورہ میں الیکشن کمیشن نے بدھ کو ریاستی حکومت کے ایک سینئر عہدیدار کو سبروم میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں معطل کر دیا۔ چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) گٹے کرن کمار دنکر راؤ نے آج یہاں کہا کہ تین روز قبل پیش آنے والے واقعہ کے سلسلے میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد جنوبی تریپورہ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو اس الزام کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ملزم سبروم اسمبلی حلقہ کے سیکٹر آفیسر ماہی پروری کے سپرنٹنڈنٹ اجے داس کو ' وجہ بتاؤ نوٹس' جاری کیا۔

راو نے مزید بتایا کہ " ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے سلسلے میں بھیجے گئے نوٹس کا مناسب جواب دینے میں اجے داس ناکام رہے اس لئے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کا عمل شروع کیا جائے۔" حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بطور سیکٹر آفیس انہوں نے الیکشن رول کی شق کی خلاف ورزی کی ہے۔اس لئے انہیں معطل کیا جائے اور ضابطہ کے مطابق ان کے خلاف تادیبی کارروائی کا عمل شرع کیا جائے۔‘‘ رپورٹ کے مطابق انتخابات کے اعلان کے بعد انتظامیہ نے وو ٹروں کو متاثر کرنے کے لیے عوامی مقامات سے تمام پرسنل اینڈ تھینک یو مہم کے مواد کو ہٹانا شروع کر دیا ۔ سبروم کیس میں یومیہ اجرت والے مزدوروں نے نجی املاک پر وزیر اعظم کے پوسٹر کو خراب کیا، جس سے بی جے پی ناراض ہوگئی۔

انتخابی عہدیداروں نے کہا کہ سیکٹر کے عہدیداروں کو ہدایات کے مطابق پوسٹرز، بندنوار اور پینٹنگز کو ہٹانے کے لیے مزدوروں کے ساتھ جانا ہوگا۔ جہاں تک ممکن ہو اس طرح کے پروپیگنڈہ مواد کو اکھاڑ پھینکا جائے یا عوامی مقامات کو صاف کیا جائے۔ جہاں صاف کرنا یا ہٹانا بالکل ممکن نہ ہو وہاں بااثر افراد کی تصاویر اور لکھے ہوئے جملوں کو چھپانے کے لیے وائٹنر کا استعمال کیا جائے۔ لیکن اس شکایت کے معاملے میں نجی املاک پر وزیر اعظم کی تصویر کو خراب کیا گیا تھا۔اس دوران بی جے پی نے الزام لگایا کہ داس ایک دکان پر گئے اور غیر قانونی طور پر وزیر اعظم کے پوسٹر پر کالی سیاہی ڈال دی۔

یہ بھی پڑھیں: Seven Officials Suspended in Deoria دیوریا میں دھان خریدی ایجنسی کے منیجر سمیت سات انچارج معطل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.