Suvendu Adhikari: شھبندو کی ٹی ایم سی کے خلاف لفٹ جماعتوں سے مدد کی اپیل

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 8:51 PM IST

suvendu adhikari ask left parties to supports to defeat tmc

حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری (Suvendu Adhikari) نے لفٹ جماعتوں سے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔

مغربی بنگال میں اگلے ماہ دسمبر میں ہونے والے ممکنہ میونسپلٹیوں اور کارپوریشن کے انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں بلدیاتی انتخابات میں اپنی برتری ثابت کرنے کے لیے اتحادی جماعت کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اسی درمیان نندی گرام سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اور حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری(Suvendu Adhikari) نے لفٹ جماعتوں سے ترنمول کانگریس کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے حمایت کا مطالبہ کیا۔

suvendu adhikari ask left parties to supports to defeat tmc
شھبندو نے ٹی ایم سی کے خلاف لفٹ جماعتوں سے مدد کی اپیل کی
مدنی ہور ضلع کے کجوری میں آج سے تقریباً گیارہ برس قبل ممتابنرجی کے آشیرواد سے سی پی آئی ایم کو اکھاڑ پھینکنے کا عہد کیا تھا۔ اس میں انہیں کامیابی بھی ملی تھی۔ ٹھیک گیارہ برس بعد کجوری کی سرزمین پر کھڑے ہو کر شھبندو ادھیکاری نے اپنی سابقہ پارٹی ترنمول کانگریس کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے لفٹ فرنٹ کی حلیف جماعتوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔
شھبندو ادھیکاری کا کہنا ہے کہ اس ماضی کی غلطیوں سے سبق مل چکا ہے۔ اسے سدھارنے کا وقت آگیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے بیشتر رہنما بدعنوانی میں ملوث ہیں اور لوگوں کو بھی اس بات کا علم ہے۔'
انہوں نے کہاکہ ایک دن آئے گا جب بنگال کے لوگ ترنمول کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کر دیں گے۔ اس ہم سبھوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کی ضرورت ہو گی۔


مزید پڑھیں:


حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کا کہنا ہے کہ ممتابنرجی چیخ چیخ کر کہہ رہیں ہیں کہ ترپورہ میں جمہوریت کو خطرہ لائق ہے تو کیا بنگال میں جمہوریت پھل پھول رہا ہے۔'

انہوں نے کہاکہ بنگال میں سب سے زیادہ جمہوریت کو خطرہ ہے۔ یہاں تو حزب اختلاف کے رہنماؤں کو بولنے تک کا کوئی حق نہیں ہے۔ عام آدمی خاموش ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.