Wall Collapse in Etawah یوگی نے اٹاوہ میں دیوار گرنے کے حادثے کا نوٹس لیا

author img

By

Published : Sep 22, 2022, 12:23 PM IST

Etv Bharat

یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو اٹاوہ ضلع میں دیوار اور کچے مکان کے گرنے کے دو واقعات میں چار بچوں سمیت چھ لوگوں کی موت اور دو دیگر کے زخمی ہونے والے المناک حادثے کا نوٹس لیا۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو چیف منسٹر ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے 04 لاکھ روپے کی امداد دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہوئے یوگی نے ضلع انتظامیہ سے تمام زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔Wall Collapse in Etawah

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو اٹاوہ ضلع میں دیوار اور کچے مکان کے گرنے کے دو واقعات میں چار بچوں سمیت چھ لوگوں کی موت اور دو دیگر کے زخمی ہونے والے المناک حادثے کا نوٹس لیا۔ یوگی نےرنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔Wall Collapse in Etawah

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اس واقعہ میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ جائے حادثہ کا دورہ کریں اور راحت اور بچاؤ کا کام جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کرانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو چیف منسٹر ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے 04 لاکھ روپے کی امداد دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہوئے یوگی نے ضلع انتظامیہ سے تمام زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اٹاوہ ضلع میں مسلسل بارش کے دوران کل رات سول لائن تھانہ علاقہ کے تحت چندر پورہ گاؤں میں ایک کچے مکان کی دیوار گرنے سے مکان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ جس میں ایک ہی خاندان کے 06 افراد ملبے تلے دب گئے۔ جس میں چار بہن بھائیوں کی موت ہوگئی جبکہ بچوں کی دادی اور ایک بچہ شدید طور پر زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Wall Collapse In Etawah اٹاوہ میں دیوار گرنے سے 06 افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.