National Voters' Day program at Barabanki: بارہ بنکی میں قومی ووٹرز ڈے پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Jan 25, 2022, 9:35 PM IST

بارہ بنکی میں قومی ووٹرز ڈے پروگرام کا انعقاد

قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر اترپردیش انتظامیہ نے اسمبلی انتخابات میں 90 فیصدی سے زائد حق رائے دہی کرانے کا عزم کیا۔

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے دیگر علاقے میں قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر ووٹنگ بیداری کے حوالے متعدد پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران انتظامیہ کے تمام افسران نے 27 فروری کو ہونے والے ووٹنگ میں 90 فیصدی سے زیادہ حق رائے دہی کرانے کا عزم لیا۔


اترپردیش میں رواں برس ہونے والے اسمبلی انتخابات 2022 کے پیش نظر انتظامیہ نے قومی ووٹرز ڈے پر ہونے والے تقریب کو بارہ بنکی کے جی آئی سی آڈیٹوریم میں منفرد انداز میں منایا، جس کا ٹیگ لائن، دہاڑے گا سمبا، جیتے گا بارہ بنکی ہے۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

تقریب میں ای وی ایم، وی وی پیٹ مشین، کنٹرول یونٹ اور ترنگے نما کیک نے سب کو اپنے جانب راغب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.