Urdu Signboard Removed from UP Haj Committee: اترپردیش حج کمیٹی کے دفتر سے اردو سائن بورڈ غائب

author img

By

Published : Aug 4, 2022, 10:10 PM IST

اترپردیش حج کمیٹی کے دفتر سے اردو سائن بورڈ غائب

اترپردیش حج کمیٹی کے دفتر کے مرکزی گیٹ پر نصب اردو سائن بورڈ کو ہٹاکر اب صرف ہندی سائن بورڈ کو نصب کردیا گیا ہے جس سے اردو داں طبقے میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ Urdu Signboard Removed from UP Haj Committee

لکھنؤ: اترپردیش حج کمیٹی کے دفتر کے مرکزی گیٹ پر لگے اردو سائن بورڈ کو ہٹاکر صرف ہندی میں سائن بورڈ لگایا گیا ہے جس سے اردو داں طبقے میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ Urdu Signboard Removed from UP Haj Committee

ویڈیو

اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے یوپی حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا سے فون پر بات چیت کی تو انہوں نے کہا کہ بورڈ لگانے کا کام ریاستی محکمہ مالیات نے کیا ہے۔ اس میں حج کمیٹی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ اس بورڈ کے علاوہ کمیٹی کے دفتر میں متعدد مقامات پر اردو میں نام پلیٹ لگے ہوئے ہیں۔ لہذا حج کمیٹی کو اردو سے کوئی دشمنی نہیں ہے اردو مسلمانوں کی زبان نہیں ہے بلکہ بھارتی زبان ہے۔

محسن رضا نے اردو اکادمی کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بورڈ پر بھی ہندی میں لکھا ہوا ہے تو کیا اب اردو اکادمی بھی اردو کے خلاف ہے؟


وہیں اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے صدر عبدالنصیر ناصر نے کہا کہ یہ قدم سراسر غلط ہے اور اردو کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ہم حکومت اور چئیرمین سے مطالبہ کریں گے کہ اردو زبان میں دوبارہ سائن بورڈ لگایا جائے۔ Urdu signboard was removed from Uttar Pradesh Haj Committee office

مزید پڑھیں:

واضح رہے یوپی حج کمیٹی کا دفتر اس سے قبل میں بھی سرخیوں میں رہا تھا جب بی جے پی کی حکومت آئی تو حج کمیٹی کے دفتر کو بھگوا رنگ میں رنگ دیا گیا تھا لیکن کچھ ملی تنظیموں کی مخالفت کے بعد اسے پھر سے سفید کیا گیا، لیکن سائن بورڈ سے اردو ہٹانے کا معاملے اب طول پکڑتا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.