مہاراج گنج میں لڑکی پر تیزاب سے حملہ، 25 دن بعد شادی ہونے والی تھی

مہاراج گنج میں لڑکی پر تیزاب سے حملہ، 25 دن بعد شادی ہونے والی تھی
مہاراج گنج میں ایک موٹر سائیکل سوار نے بازار سے گھر لوٹ رہی لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس مفرور ملزم کی تلاش میں مصروف ہے۔ اس لڑکی کی شادی 25 دن بعد ہونے والی تھی۔ Bike rider throws acid on girl returning home from market in Maharajganj
مہاراج گنج: ضلع مہاراج گنج میں اپنی ماں کے ساتھ بازار سے گھر لوٹ رہی لڑکی پر موٹر سائیکل سوار نوجوان نے تیزاب سے حملہ کر دیا۔ تیزاب پھینکنے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے لڑکی کو بی آر ڈی میڈیکل کالج میں داخل کرایا۔ وہیں اس معاملہ کو لے کر ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی متعدد ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں، اور ملزم جلد ہی پولیس کی تحویل میں ہو گا۔ اسی دوران گھر والوں نے بتایا کہ لڑکی کی کچھ دنوں بعد شادی ہونے والی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کوستوبھ نے بتایا کہ بھٹولی تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں کی رہنے والی لڑکی جمعرات کو اپنی ماں کے ساتھ بازار سے واپس آرہی تھی۔ اسی دوران سڑک پر ایک نوجوان ہیلمٹ پہنے کھڑا تھا۔ جیسے ہی لڑکی اس کے پاس سے گزری تو نوجوان نے اچانک اس پر تیزاب پھینک دیا۔ اس کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور معاملہ کی جانچ میں مصروف ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ جلد ہی ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔ ساتھ ہی گھر والوں نے بتایا کہ لڑکی کی کچھ دنوں بعد شادی ہونے والی ہے۔ گھر والے اس کی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ لواحقین نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
