نوئیڈا: 6 گانجہ اسمگلر گرفتار، سوا کروڑ کا گانجہ برآمد

author img

By

Published : Sep 25, 2021, 4:08 PM IST

6 گانجہ اسمگلر گرفتار

یو پی ایس ٹی ایف کے نوئیڈا یونٹ نے منشیات اسمگلر گروہ کا پردہ فاش کیا۔ پولیس نے چھ ملزمین کو گرفتار کیا ہے اور ان کے پاس سے سوا کروڑ کا گانجہ بھی برآمد کیا ہے۔ پولیس سے پوچھ گچھ میں ملزمین نے بتایا ہے کہ تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد گانجہ کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

ریاست اترپردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا کے سورج پور علاقے سے یو پی ایس ٹی ایف کی نوئیڈا یونٹ نے این سی آر میں بڑے پیمانے پر گانجہ اسمگلنگ کرنے والے 6 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس اسمگلنگ گینگ کا مرکزی سرغنہ پرمود ٹھاکر ابھی تک مفرور ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔ ضبط شدہ گانجہ کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریباً سوا کروڑ روپیے ہے۔ پولیس دیگر مفرور اسمگلروں کی تلاش کررہی ہے۔

6 گانجہ اسمگلر گرفتار
6 گانجہ اسمگلر گرفتار
یو پی ایس ٹی ایف کے نوئیڈا یونٹ کو یہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ شاطر گانجہ اسمگلر لکھنؤ سے نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا کے سورج پور علاقے اور دہلی این سی آر میں گانجہ سپلائی کرنے کے لیے آرہے ہیں۔ موصولہ اطلاع پر پولیس نے کوتوالی سورج پور کے علاقے میں چیکنگ کے دوران ایک پک اپ گاڑی کو روکا، جس میں سے بھاری مقدار میں گانجہ برآمد کیا گیا اور موقع سے پولیس نے 6 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے ملزمین کے پاس سے 251 کلو 600 گرام گانجہ برآمد کیا ہے، جس کی بین الاقوامی بازار میں قیمت تقریباً 1.25 کروڑ روپیے بتائی جارہی ہے۔ گرفتار ملزمین کی شناخت غازی آباد کے شہری فیروز خان، امیت، سچن، سونی پت کے رہائشی سونو، جتیندر کمار اور بانڈا کے رہائشی مہیش کے طور پر ہوئی ہے۔ ان ملزمین کے پاس سے مہندرا پک اپ گاڑی، سوئفٹ ڈیزائر کار، تین موبائل فون، تین آدھار کارڈ اور ایک ڈرائیونگ لائسنس بھی برآمد کیا ہے۔

مزید پڑھیں:نوئیڈا: گاڑی لوٹ میں بی ٹیک کا طالب علم بھی شامل

ایس ٹی ایف مفرور مرکزی گینگسٹر کی تلاش میں
ایس ٹی ایف کی نوئیڈا یونٹ کے اے ایس پی راجکمار مشرا نے بتایا کہ شاطر گانجہ اسمگلروں کا ایک بڑا گروہ آندھرا پردیش اور اڑیسہ کی سرحد پر واقع بھدرچالم علاقے سے گانجہ اسمگل کرتا ہے۔ گرفتار ملزمین نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ ان کے کئی ساتھی نوئیڈا این سی آر سمیت مغربی یوپی میں گانجا سپلائی کررہے تھے۔ کلیدی سر غنہ پرمود ٹھاکر ابھی فرار ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔ ملزمین کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد گانجہ کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.