Meerut People Suffering Due to Inflation: میرٹھ میں مہنگائی سے عوام پریشان

author img

By

Published : Apr 10, 2022, 8:47 PM IST

میرٹھ میں مہنگائی سے عوام پریشان

پٹرول ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں ہو رہے غیر معمولی اضافے کا اثر اب میرٹھ کے بازاروں میں بکنے والی روز مرہ کی اشیا پر بھی دکھائی دے رہا ہے، خاص طور پر رمضان المبارک اور نو راتر پر استعمال ہونے والے پھل اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ ایسے میں اب روزے دار حکومت سے مہنگائی پر قابو کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔Meerut People Suffering Due to Inflation

اسمبلی انتخابات 2022 کے بعد تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کا اثر اب تہواروں پر بھی دکھائی دے رہا ہے۔ نوراتر میں اپواس اور رمضان المبارک میں روزے داروں کے لیے افطار میں استعمال ہونے والے پھلوں کی بڑھی قیمتوں سے مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میرٹھ کی اگر بات کرے تو یہاں کے بازاروں میں کیلا پپیتا انگور جیسے پھل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ Meerut People Suffering Due to Inflation

میرٹھ میں مہنگائی سے عوام پریشان

اس کی وجہ سے لوگ اب ایک کلو کی جگہ آدھا کلو ہی خرید رہے ہیں تاکہ افطار کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ سبزی کی قیمتوں میں اضافے سے عقیدت مند مختصر خریداری کررہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر حکومت تیل کی قیمتیں کم کرے تو ہی مہنگائی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

کھجور کی دکان
کھجور کی دکان

تیل کی قیمتوں میں ہو رہے غیر معمولی اضافے سے رمضان المبارک اور نو راتر میں اپواس رکھنے والے عقیدت مندوں کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہے۔ ضرورت ہے ان تہواروں میں زیادہ استعمال ہونے والے پھلوں اور سبزیوں کی قیمت پر حکومت کو کنٹرول کرنے کی، تاکہ عقیدت مند ان تہواروں میں پر سکون طریقے سے اپنی عبادتوں کو پورا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: مراد آباد:مہنگائی کے خلاف پیس پارٹی کا احتجاج


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.