Four Nigerian Arrested: سوشل میڈیا کے ذریعے دھوکہ دہی، غیر ملکی گروہ گرفتار

author img

By

Published : Nov 29, 2021, 7:07 PM IST

سوشل میڈیا کے ذریعے دھوکہ دہی کرنے والا غیر ملکی گروہ کا پردہ فاش

نوئیڈا پولیس Noida Police نے سوشل میڈیا کے ذریعے لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کرنے والے چار نائیجیریائی شہری Four Nigerian Citizens Arrested کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 4 لیپ ٹاپ، تین درجن موبائل فونز، 4 انٹرنیٹ ڈونگلز سمیت 35 ہزار برآمد کر لیے ہیں۔

ریاست اتر پردیش Uttar Pradesh کی نوئیڈا پولیس Noida Police نے سوشل میڈیا کے ذریعے لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی Online Fraud کرنے والے غیر ملکی گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ سائبر سیل اور تھانہ سیکٹر 20 نے اس گینگ کے 4 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار Four Nigerian Citizens Arrested کر لیا ہے۔ یہ شاطر ٹھگ سوشل میڈیا کے ذریعے ہندوستانی بن کر لوگوں کو نشانہ بناتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 4 لیپ ٹاپ، تین درجن موبائل فونز، 4 انٹرنیٹ ڈونگلز سمیت 35 ہزار برآمد کر لیے ہیں۔

سوشل میڈیا کے ذریعے دھوکہ دہی کرنے والا غیر ملکی گروہ کا پردہ فاش
چاروں ٹھگ کا تعلق نائیجیریا سےاے ڈی سی پی رنوجے سنگھ نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق نائیجیریا سے ہے، جو دہلی میں رہتے تھے۔ یہ لوگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جا کر ہندوستانی شہریوں سے دوستی کرتے تھے اور انہیں تحائف بھیج کر کسٹم ڈیوٹی کے نام پر صارفین سے لاکھوں روپئے لوٹتے تھے۔ یہ معاملہ تب روشنی میں آیا جب ایک خاتون نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کرائی۔

پولیس نے بتایا کہ ان لوگوں نے پہلے خاتون کے ساتھ سوشل میڈیا پر کسی فرضی اکاؤنٹ سے دوستی کی اور بعد میں خاتون کو سالگرہ کے تحفے بھیجنے کے نام پر یہ لوگ کسٹم افسر بن کر خاتون سے پیسے لے کر اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروا رہے تھے۔ ان لوگوں نے تقریبا 27 لاکھ روپے خاتون سے ٹرانسفر کروائے تھے۔ یہ معاملہ پولیس کی نوٹس میں آنے کے بعد ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور ان چار غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کی شناخت جسٹن بلی، ابراہم لینکن، سلویسٹری اور مارٹن کےنام سے ہوئی ہے۔


نوئیڈا پولیس نے ان شاطر ٹھگوں کے قبضے سے 4 لیپ ٹاپ، تین درجن موبائل فون، 4 انٹرنیٹ ڈونگل، پاسپورٹ سمیت 35 ہزار برآمد کیے ہیں۔ یہ ٹھگ نصف درجن سے زیادہ مختلف ہندوستانی بینک کھاتوں میں رقم منتقل کرتے تھے۔ ملزمان نے تقریباً 27 لاکھ روپے کا جھانسہ دیا ہے۔ پولیس نے انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.