Big Relief to Defaulter Allottees : ڈیفالٹر الاٹیز کو نوئیڈا اتھارٹی سے بڑی راحت

author img

By

Published : Sep 21, 2022, 6:14 PM IST

ڈیفالٹر الاٹیز کو نوئیڈا اتھارٹی سے بڑی راحت

نوئیڈا اتھارٹی کی جانب جدید اسکیم متعارف کرائے جانے سے ڈیفالٹر الاٹیز (Defaulter Allottees )محض 20فیصد بقایہ رقم جمع کرکے بقیہ رقم قسطوں میں ادا کر سکتے ہیں۔ Big Relief to Defaulter Allottees by Noida Authority

نوئیڈا : نوئیڈا اتھارٹی نے ڈیفالٹر الاٹیز (Defaulter Allottees ) کو بڑی راحت دی ہے، رقم جمع نہ ہونے کی وجہ سے الاٹمنٹ منسوخی کے دہانے پر کھڑے الاٹیز کو ایک اور موقع مل گیا ہے۔ اب صنعتی، ادارہ جاتی، کمرشل اور گروپ ہاؤسنگ بلڈرز کیٹیگریز کے الاٹی بقایا رقم کی نئی قسطیں کرا سکتے ہیں۔ اتھارٹی نے اپنی ری شیڈولنگ پالیسی کے تحت درخواستیں طلب کی ہیں۔ ڈیفالٹرز یکم اکتوبر سے اگلے 3 ماہ کے لیے دوبارہ آبادکاری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ Noida Authority Offers Big Relief to Defaulter Allottees

کچھ اس طرح ڈیفالٹ رقم کی ری شیڈولنگ ہوگی:

نوئیڈا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ریتو مہیشوری نے کہا کہ صنعتی، ادارہ جاتی، کامرس اور گروپ ہاؤسنگ بلڈر اسکیموں کے ’ڈیفالٹر الاٹی‘ اب بقایا جات کی ادائیگی دوبارہ شیڈول کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے یہ پالیسی یکم اکتوبر سے 31 دسمبر 2022 تک فعال رہے گی۔ اس دوران الاٹی درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ اسکیم 3 ماہ کے لیے لائی جارہی ہے۔ جن الاٹیوں کو اس اسکیم کا فائدہ دیا جائے گا انہیں 30 دنوں کے اندر رقم کا 20% جمع کرنا ہوگا۔ بقیہ 80% بقایا رقم کی قسطیں بنائی جائیں گی۔

ڈیفالٹر الاٹیز کو نوئیڈا اتھارٹی سے بڑی راحت
ڈیفالٹر الاٹیز کو نوئیڈا اتھارٹی سے بڑی راحت

واضح رہے کہ شہر میں سینکڑوں بڑے الاٹی ہیں، جو رقم جمع نہ کرانے کی وجہ سے پھنس گئے ہیں، اب یہ ان الاٹیوں کے لیے ایک خاص موقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.