Noida Authority Parking Smart App: نوئیڈا میں گھر بیٹھے ایپ کے ذریعے پارکنگ بک کر سکتے ہیں

author img

By

Published : Apr 18, 2022, 6:38 PM IST

نوئیڈا میں گھر بیٹھے ایپ کے ذریعے پارکنگ بک کر سکتے ہیں

اب نوئیڈا میں لوگوں کو پارکنگ کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ شہر کے لوگوں کی سہولت کے لیے نوئیڈا اتھارٹی نے اسمارٹ پارکنگ ایپ لانچ کیا ہے۔ Noida Authority Launch Parking Smart App

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کی نوئیڈا اتھارٹی پارکنگ اسمارٹ نامی ایپ سے اب شہر کے چھ پارکنگ احاطے میں گھر بیٹھے سلاٹ بکنگ کی جاسکتی ہے۔ ہزاروں گاڑیوں کے لیے پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس ایپ کو کچھ اور اپ گریڈ کیا جائے گا۔ فی الحال اسے اینڈرائڈ صارفین کے لیے لانچ کیا گیا۔ جلد ہی یہ ایپ آئی او ایس صارفین کے لیے لانچ کر دی جائے گی۔ سی ای او ریتو مہیشوری نے سیکٹر-6 میں واقع نوئیڈا اتھارٹی کے دفتر کے بورڈ روم میں پارکنگ ایپ کا آغاز کیا۔ Noida authority launch parking smart app

نوئیڈا میں گھر بیٹھے ایپ کے ذریعے پارکنگ بک کر سکتے ہیں

یہ بھی پڑھیں: Electronic Waste Collection: گھر گھر الیکٹرانک کچرا اکٹھا کرنے والی گاڑی کو ہری جھنڈی

اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری نے کہا کہ 'اس ایپ کو فروغ دینے کے لیے پہلے تین ماہ کے لیے عام لوگوں کو 10 فیصد کی رعایت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ لوگ گھر بیٹھے اپنی سہولت کے مطابق پارکنگ کے لیے جگہ، وقت اور تاریخ کا انتخاب کر کے کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ اور UPI کے ذریعے بکنگ کر سکیں گے۔ پارکنگ کے نرخ ایپ پر درج ہوں گے۔ پارکنگ کی جگہوں کی دستیابی کے بارے میں معلومات نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے ڈرائیور اپنی گاڑیاں سڑک پر کھڑی کر دیتے ہیں۔ اس سے بچا جا سکتا ہے۔ ایپ میں گاڑیاں سیکٹر 38 اے، سیکٹر 1، 3، 5، 8 اور سیکٹر 16 اے میں کھڑی کی جا سکتی ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.