Prof fareedi On Urdu Language: اردو اکادمی کی کثیرالجہت سرگرمیوں کی بحالی کیلئے پرجوش، پروفیسر فریدی

author img

By

Published : Jul 28, 2022, 7:10 PM IST

Updated : Aug 2, 2022, 1:19 PM IST

اردو اکادمی کی کثیرالجہت سرگرمیوں کی بحالی کے لیے پرجوش ہوں

اردو اکادمی کے نو منتخب ڈائریکٹر، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی شعبہ اردو کے پروفیسر محمد قمر الہدی فریدی نے اردو زبان سے متعلق کہا کہ نئی نسل اردو زبان کو ایک مشکل زبان سمجھ رہی ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کو یہ بتائیں کہ یہ صرف مادری زبان ہی نہیں بلکہ دیگر زبانوں کی طرح آسان زبان بھی ہے۔ Prof fareedi On Urdu Language

علیگڑھ: محمد قمرالہدی فریدی کو اردو اکادمی کا نیا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ پروفیسر فریدی نے 70 سے زیادہ کتابوں اور 100 سے زیادہ مکالے معتبر جرائد شائع کیے ہیں۔ ان کا نام سہ ماہی 'فکر و نظر' اے ایم یو بورڈ میں شامل ہے۔ وہ تہذیب الاخلاق اور 'خبر و نظر' کے جوائنٹ ایڈیٹر ہیں اور فیکلٹی آف آرٹس کے جرائد 'دانش' اور 'الفاظ' کی ایڈیٹنگ بھی کرتے ہیں۔ انہیں ان کی تصانیف کے لیے اترپردیش اور بہار اردو اکادمی کے ایوارڈ سے سرفراز بھی کیا جا چکا ہے۔

اردو اکادمی کی کثیرالجہت سرگرمیوں کی بحالی کے لیے پرجوش ہوں : پروفیسر عابدی

اے یم یو کی اردو اکادمی کے ڈائریکٹر مقرر کیے جانے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پروفیسر فریدی نے کہا کہ وہ اردو اکادمی کی کثیر الجہت سرگرمیوں کی بحالی کے لیے پرجوش ہیں، جس میں مخطوطات کی اشاعت، اردو روایات اور ثقافت کی ترقی کے لیے کیے جانے والے پروگرام اولین مقاصد ہے۔ کوئی بھی زبان جب ہی زندہ رہتی ہے جب اس کا رشتہ عوام سے برقرار رہے اور یہ رشتہ بول چال کے علاوہ ادب کی سطح پر بھی رہنا چاہیے اور ہم یہ سمجھے کہ ہماری زبان ایک اہم زبان ہے اور یہ ثقافت کی آئینہ کار بھی ہے، ہماری تہذیبی زندگی کی امین بھی ہے، اور ہمارے جذباتی رشتوں کی محافظ بھی ہے۔ دوسری زبانوں کو چاہے ہم کتنی بھی اچھی طریقے سے سمجھ لیں لیکن مادری زبان کی طرح ہم اس کو نہیں سمجھ سکتے۔

پروفیسر فریدی نے مزید کہا کہ ہم خواب مادری زبان میں دیکھتے ہیں دوسری زبانوں میں نہیں دیکھ سکتے اور ہم اپنے جذبات کا اظہار بھی مادری زبان میں زیادہ بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں۔ پروفیسر فریدی نے کہا اردو اکادمی کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے میری یہ خواہش ہوگی کہ اس کے لئے کثیرالجہت عمل کیا جائے مختلف طریقوں سے اس کے لیے میٹنگ، ویبینار، سمینار اور کانفرنسز ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کی اردو اکادمی کو بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں قائم ہے یہاں وسائل بہت ہیں۔ مختلف شعبوں میں موجود پروفیسر سے درخواست کر کے اردو سے متعلق پروگراموں میں لیکچر کے لیے لئے دعوت دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری یہ کوشش رہے گی کہ ہماری اے ایم یو کی اردو اکادمی مختلف سطحوں پر اردو کے لیے کام کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

New Urdu Academy Director Appointed: محمد قمر الہدی فریدی اردو اکیڈمی کے نئے ڈائریکٹر مقرر

Last Updated :Aug 2, 2022, 1:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.