New Ccovid Cases in Muzaffarnagar: مظفر نگر میں 504 کیس ملنے سے محکمہ صحت میں افراتفری

author img

By

Published : Jan 15, 2022, 10:37 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان 504 نئے کورونا کیس سامنے آنے سے محکمہ صحت میں افراتفری پھیل گئی ہے۔

مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 504 نئے مثبت کیسز ملے ہیں، جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔

muzaffarnagar 504 news covid cases report today
مظفر نگر میں 504 کیس ملنے سے محکمہ صحت میں افراتفری
مظفرنگر میں کورونا کے 504 نئے مریض ملنے سے افراتفری پھیل گئی ہے۔ آج 2768 افراد کی کرونا ٹیسٹگ میں 504 افراد مثبت پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی۔ تاہم اس درمیان راحت اطمینان کی بات یہ ہے کہ اب تک 31190 کرونا مثبت مریضوں صحت یاب ہوچکے ہیں۔ شرح اموات کی بات کی جائے اب تک 269 مثبت مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

بتادیں کہ ضلع انتظامیہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے، محکمہ صحت کی ٹیم بھی کورونا وبا کی تیسری لہر کو دیکھتے ہوئے پوری مستعدی کے ساتھ مصروف ہے۔


مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.