Demand to Giving Ticket to Muslim candidate From Loni: 'لونی سے مسلم امیدوار کو ٹکٹ ملے تو جیت یقینی'

author img

By

Published : Jan 1, 2022, 12:51 PM IST

لونی سے مسلم امیدوار کو ٹکٹ ملے تو جیت یقینی

راشٹریہ لوک دل پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری عابد علی نے کہا کہ اگر لونی سے کسی مسلم امیدوار کو ٹکٹ دیا جاتا ہے تو اس کی جیت یقینی ہے۔ انہوں نے لونی سے کسی مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ Demand to Giving Ticket to Muslim candidate From Loni کیا۔

اترپردیش میں غازی آباد کے حلقہ اسمبلی لونی میں راشٹریہ لوک دل پارٹی اور سماج وادی پارٹی اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔

غازی آباد لونی کے بنتھلہ کے ایکتا میرج ہوم میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں راشٹریہ لوک دل پارٹی کے سینئر لیڈر چوہدری عابد علی نے لونی اسمبلی حلقہ سے کسی مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا تاکہ آسانی سے جیت Muslim candidate will win from Loni حاصل کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ لونی غازی آباد میں 4 لاکھ 91 ہزار ووٹرز ہیں، جس میں 1 لاکھ 65 ہزار مسلم ووٹرز ہیں۔ اس لیے اس حلقہ سے مسلم امیدوار کو کھڑا کیا جانا چاہیے تاکہ راشٹریہ لوک دل کو آسانی سے جیت حاصل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ راشٹریہ لوک دل پارٹی کے قومی صدر جینت چودھری، لونی حلقہ سے جس امیدوار کو بھی ٹکٹ دیں گے ہم اس کی کامیابی کےلیے محنت کریں گے۔

اس اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر پہنچے علاقائی صدر چودھری یشویر سنگھ اور ضلع صدر چودھری تیج پال نے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہر بوتھ کو مضبوط بنانے کے لئے تنظیم سے وابستہ عہدیداروں کو سخت محنت کرنی ہوگی۔ جائزہ میٹنگ میں آر ایل ڈی کی طرف سے کون کون سے قائدین اپنا مضبوط دعویٰ پیش کرسکتے ہیں، اس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Voter Awareness Program Held in Noida: ملک کی مزید ترقی کے لیے حق رائے دہی کا استعمال ضروری

اس موقع پر مغربی اتر پردیش کے صدر یشویر سنگھ، ضلع صدر چوہدری۔ تیج پال سنگھ، آر ایل ڈی کے سینئر لیڈر چوہدری عابد علی، سابق سٹی صدر چوہدری سنسار پال سنگھ، ستبیر سنگھ، فضل انصاری، ارشاد رنگریز ضلع سکریٹری، اسمبلی اسپیکر اقلیتی آصف چوہان، عقیل ممبر، رئیس انصاری، پپو چودھری سٹی صدر، سرتاج خان، راجیش چودھری بنتھلہ، حاجی ایوب ادریسی ضلعی صدر اقلیتی، ستیندر تومر سینئر لیڈر، اومپال رانا، کرن سنگھ سابق ممبر، بی کے تومر، فرقان ادریسی اسمبلی وزیر، وکیل چودھری، ادے پال پردھان سابق ممبر، اشوک تومر، غفار ملک کونسلر، چوہدری۔ نریندر سنگھ، ڈاکٹر صدیقی، وارث علی، چوہدریم، جگت سنگھ، چوہدری ستپال نستولی، چوہدری جیویر سنگھ بالیان، چوہدری شاہد وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.