UP Madrasa Board Guideline: یوپی مدرسہ بورڈ کی نئی گائیڈ لائن سے مدرسہ انتظامیہ ناراض

author img

By

Published : Mar 29, 2022, 7:20 PM IST

یوپی مدرسہ بورڈ کی نئی گائیڈ لائن

اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ نے ریاست کے تمام مدارس میں قومی ترانہ لازم قرار دیتے ہوئے ہر مدرسے کو کلاس شروع کرنے سے پہلے دیگر دعاؤں کے ساتھ ساتھ قومی ترانہ اساتذہ اور طلبا کو گانا لازم ہوگا۔ UP Madrasa Board's New Guideline

یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ UP Board of Madrasa Education کی جانب سے مدارس کے تعلق سے جاری نئی گائیڈ لائن کے تحت ریاست کے تمام مدارس میں قومی ترانہ کو لازم قرار دیتے ہوئے سبھی مدارس میں کلاس سے پہلے دیگر دعاؤں کے ساتھ سبھی طلباء و اساتذہ کو قومی ترانہ گانا لازم ہوگا۔ جس کے بعد مدرسہ منتظمین کا کہنا ہے کہ قومی ترانہ مدارس کی ایک قدم روایت میں شامل ہے اور شاید ہی ایسا کوئی مدرسہ ہوگا جہاں یہ ترانہ نہ گایا جاتا ہو، انہیں لگتا ہے یہ صرف نئی حکومت کی خوشنودگی حاصل کرنے کے لیے اس طرح کا فرمان جاری کیا گیا ہے۔ UP Madrasa Board's New Guideline

یوپی مدرسہ بورڈ کی نئی گائیڈ لائن سے مدرسہ انتظامیہ ناراض
یوپی مدرسہ بورڈ کی نئی گائیڈ لائن
یوپی مدرسہ بورڈ کی نئی گائیڈ لائن

قومی ترانہ کی لازمیت پر میرٹھ میں مدرسہ منتظمین کا کہنا ہے کہ ہمارے مدرسے میں قومی ترانہ گانا قدیم روایت کا حصہ ہے اور جہاں دیگر دعائیں پڑھی جاتی ہیں وہیں سب سے پہلے قومی ترانہ بھی گایا جاتا ہے انہیں لگتا ہے کہ بورڈ کے نئے ممبران نئی ریاستی حکومت کی خوشنود گی حاصل کرنے کے مقصد سے اس طرح کی تجاویز پیش کر رہے ہیں جبکہ مادرِ وطن سے محبت کا درس سب سے زیادہ مدارس میں ہی دیا جاتا ہے یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس طرح کی تجاویز پیش کی جائے تاکہ مدرسہ کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں کسی قسم کی دشواری نہ پیش آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.