جونپور میں ٹرین حادثہ، مال گاڑی کے 21 ڈبے پلٹے

author img

By

Published : Nov 11, 2021, 5:18 PM IST

major train accident in jaunpur, 21 coaches of freight train overturned

جونپور میں شری کرشن نگر ریلوے اسٹیشن نزد بدلا پور جمعرات کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔جس کی وجہ سے جونپور-وارانسی ریل روٹ متاثر ہو گیا۔

یوپی کے ضلع جونپور میں شری کرشن نگر ریلوے اسٹیشن نزد بدلا پور جمعرات کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اُودپور گھاٹم پور کے قریب سلطانپور سے مغلسرائے کی طرف جا رہی مال گاڑی کے 21 ڈبے پلٹ گئے جس کی وجہ سے جونپور-وارانسی ریل روٹ متاثر ہو گیا روٹ کی سبھی ٹرینوں کو مختلف مقامات پر کھڑا کر دیا گیا۔

معلومات کے مطابق مغلسرائے سے کوئلہ لوڈ کرنے کے لیے صبح 6:58 بجے مال گاڑی روانہ ہوئی مال گاڑی کل59 ڈبے لگے تھے مال گاڑی شری کرشن نگر ریلوے کراسنگ کو عبور کرنے کے بعد صبح 7:58 بجے اُودپور گھاٹم پور کے قریب پہنچی تھی کہ اچانک کچھ ڈبے درمیان سے پٹری سے اتر گئیں۔ ٹرین کی تیز رفتاری کے باعث آگے سے 16 اور پیچھے سے 21 کو چھوڑ کر باقی 21 ڈبے الٹ گئیں۔

تاہم ڈرائیور اے کے چوہان اور گارڈ سنجے یادو مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ اس حادثہ کی وجہ سے وارانسی- سلطان پور ریل روٹ بلاک ہو گیا۔ مہامنا ایکسپریس، سلطان پور جونپور وارانسی پیسنجر بیچ میں ہی کھڑی رہی جس کی وجہ سے مسافر کافی پریشان رہے۔

پی ڈبلیو آئی جونپور برجیش یادو نے بتایا کہ سلطان پور سے مغلسرائے جانے والی بکسن مال گاڑی کے کسی ڈبے کا پہیہ جام ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: رامپور میں آئی پی ایل منی کا آغاز، ممبئی نائیٹس کی شاندار جیت

مال گاڑی شری کرشن نگر اسٹیشن کے آگے آؤٹر پر جیسے ریل لائن تبدیلی کے لیے بڑھی تبھی اچانک اس کا ڈبہ پلٹ گیا حادثہ کے باعث وارانسی لکھنؤ وایا ظفرآباد ریلوے لائن پر ٹرینوں کی آمد و رفت بند ہو گئی۔ حادثہ کی اطلاع شمالی ریلوے کے لکھنؤ ڈویژن کے اعلیٰ افسران کو دے دی گئی ہے مقامی ریلوے افسران موقع پر موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.