Markazi Seerat Committee President Elected جونپور مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر کا انتخاب عمل میں آیا

author img

By

Published : Sep 11, 2022, 9:14 PM IST

جونپور مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر کا انتخاب

بارہ ربیع الاول کو مسلمان نبی کریم حضرت محمدﷺ کا یوم پیدائش بڑی عقیدت و محبت کے ساتھ مناتے ہیں۔ اسی ضمن میں جونپور کی شاہی اٹالا مسجد کے صحن میں نئے صدر کے انتخاب کے لئے مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر ظفر مسعود کی صدارت میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ Markazi Seerat Committee President Elected

جونپور: ماہ ربیع الاول کی اہمیت مسلمانوں کے نزدیک بہت زیادہ ہے کیونکہ اسی ماہ میں آخری نبی حضرت محمدﷺ کی پیدائش کا دن ہے۔ بارہ ربیع الاول کو مسلمان محمد ﷺ کا یوم پیدائش بڑی عقیدت و محبت کے ساتھ مناتے ہیں۔ اسی ضمن میں جونپور کی شاہی اٹالا مسجد کے صحن میں نئے صدر کے انتخاب کے لئے مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر ظفر مسعود کی صدارت میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے معززین نے شرکت کر اپنے اپنے مفید مشوروں سے نوازا اور تمام حاضرین کی موجودگی میں حفیظ شاہ کو صدر منتخب کیا گیا ہے۔ میٹنگ کا آغاز مولانا اجود قاسمی نے تلاوت قرآن سے کیا۔ نظامت کی ذمہ داری آصف ایڈووکیٹ نے انجام دیا اور آخر میں قاری اشتیاق احمد نے دعا کروائی۔ Markazi Seerat Committee President Elected

Markazi Seerat Committee President Elected

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے'حفیظ شاہ نے بتایا کہ سو سال سے زائد قدیم اس تاریخی جلسہ و جلوس مدح صحابہ کے لئے آج ایک انتخابی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی متحدہ رائے سے مجھے آئندہ بارہ ربیع الاول 12th Rabiul Awwal کے جلوس کے لیے صدر منتخب کیا گیا ہے۔ میں شہر کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور یہ امید دلانا چاہتا ہوں کہ اس بار شہر کو سجانے میں مکمل کوشش کروں گا۔' Jaunpur Seerat Committee

انہوں نے بتایا کہ مرکزی سیرت کمیٹی پورا نظم و ضبط بناتی ہے انجمن و اکھاڑا کو ترتیب دیتی ہے اور ایک کنٹرول روم کوتوالی چوراہا پر بنایا جاتا ہے جہاں سے ڈھائی کلو میٹر کے جلوس کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ ہمارا جلوس شاہی عیدگاہ سے اٹالا مسجد تک پہونچ کر جلسے کی شکل میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

حفیظ شاہ۔ صدر مرکزی سیرت کمیٹی سابق صدر مظہر آصف نے اس تاریخی جلسے کے حوالے سے بتایا کہ سب سے پہلا جلوس 1919 میں نکالا گیا چونکہ اہل بیت کے نام پر شیعہ حضرات بہت بڑا جلوس نکالتے تھے جس کے بعد صحابہ کرام کی شان میں اس جلوس کا آغاز کیا گیا اس دن سے لیکر آج تک یہ جلوس دو تین مرتبہ کے علاوہ مسلسل قائم و دائم رہا۔

یہ بھی پڑھیں: Mahmood Madani on Govt Schools سرکاری اسکولز کا سروے کیوں نہیں، محمود مدنی کا سوال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.