European Water Technology Project ہند-یوروپ واٹر ٹیکنالوجی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پر بین الاقوامی اجلاس

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 9:14 AM IST

India europe water technology project

علی گڑھ میں ہند-یوروپ واٹر ٹیکنالوجی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پر بین الاقوامی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس ہندوستان میں ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ذریعہ گندے پانی کو قابل استعمال بنانے کے لیے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ International meeting on Indo European Water Technology Project

ہند-یوروپ واٹر ٹیکنالوجی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پر بین الاقوامی اجلاس

علی گڑھ: ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا سول انجینئرنگ شعبہ 24 جنوری 2023 کو پی اے وی آئی ٹی آر (PAVITR) ریسرچ پروجیکٹ اور ہند-یوروپ واٹر ٹکنالوجی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے زیر اہتمام مختلف شرکاء اور بزنس میچ میکنگ کا ایک بین الاقوامی اجلاس منعقد کر رہا ہے۔ پی اے وی آئی ٹی آر ریسرچ پروجیکٹ اور ہند-یوروپ واٹر ٹکنالوجی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ (PAVITR Research Project and India-Europe Water Technology R&D Project) کو سائنس و ٹکنالوجی محکمہ، حکومت ہند اور یوروپی کمیشن کی حمایت حاصل ہے۔ یہ ریسرچ پروجیکٹ ہندوستان میں ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پر مبنی کمیونٹی امپیکٹ پروجیکٹ (community impact project) ہے۔ یہ پروجیکٹ 2019 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کی مدت چار سال ہے۔ پروجیکٹ کی کل لاگت تقریباً 28 کروڑ روپیے ہے جس میں سے تقریباً آٹھ کروڑ ہندوستان کا حصہ ہیں۔

17564748
ہند-یوروپ واٹر ٹیکنالوجی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پر بین الاقوامی اجلاس منعقد کیا گیا

یہ بھی پڑھیں:

ہندوستان کی طرف سے اے ایم یو علی گڑھ، لیڈ کوآرڈنیٹنگ ادارہ ہے جس کے کلیدی محقق پروفیسر ندیم خلیل ہیں جب کہ جرمنی کے میرکو ہینل یوروپی یونین کے نمائندے ہیں۔ یوروپ اور ہندوستان کے دیگر ریسرچ پارٹنرز میں آرہس یونیورسٹی، ڈنمارک، بوکو یونیورسٹی، آسٹریا، یونیورسٹی آف کاتالونیا بارسلونا، اسپین، یو ایف زیڈ جرمنی، ایمن ریسرچ سنٹر، ایریڈرا، اٹلی، اسپین، بائیوزول اسپین، آٹارکون جرمنی، کریٹا جرمنی، پی ای ایس ایل، آسٹریا، سیکون سوئٹزرلینڈ، نیری ناگپور، نیشنل مشن فار کلین گنگا، آئی آئی ٹی کھڑگپور، آئی آئی ٹی دھنباد، سمبوائسس یونیورسٹی پونے، ای ایس ایف پونے، اور لارس ناگپور شامل ہیں۔

پروفیسر ندیم خلیل نے بتایا کہ پانی، گندے پانی اور کیچڑ کی صفائی کے لیے کل 14 پائلٹ پلانٹ ہندوستان میں مختلف مقامات پر لگائے جارہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ تمام ٹیکنالوجیز یوروپ میں آزمودہ ہیں لیکن ہندوستانی آب و ہوا اور دیگر حالات میں ان کی افادیت اور قابل اطلاق ہونے کے سلسلہ میں تجربات کیے جا رہے ہیں تاکہ ایک بار کامیاب تجربہ کے بعد ان ٹیکنالوجیز کو وسیع پیمانے پر نافذ کیا جاسکے۔ ندیم خلیل نے مزید بتایا 2030 میں آنے والی پانی کی قلت کا ہم ان ٹیکنالوجی کی مدت سے کافی حد تک سامنا کر پائیں گے۔ اس پروجیکٹ کو ہم 2024 میں مکمل کر نے کے بعد اس اہم پروجیکٹ کی رپورٹ حکومت کو دے دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.