Huffazul Quran Gets Honor: قرآن مجید حفظ کرنے والے طلبہ کو اعزاز سے نوازا گیا

author img

By

Published : Jun 23, 2022, 12:42 PM IST

قرآن مجید حفظ کرنے والے طلبہ کو اعزاز سے نوازا گیا

مدرسہ صدیقیہ تحفیظ القرآن میں ایک اعزازی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں حفاظ کرام کی گلپوشی کی گئی اور انھیں انعامات سے نوازا کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں کے والدین، اساتذہ کرام اور علاقے کے لوگوں نے مسرت کا اظہار کیا۔ Huffazul Quran Gets Honor

اترپردیش کے کانپور میں واقع مدرسہ صدیقیہ تحفیظ القرآن میں ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں قرآن مجید حفظ کرنے والے بچوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ان بچوں میں سے دس بچوں نے قرآن پاک کے حفظ کو مکمل کیا۔ جن بچوں نے قرآن کو حفظ کیا تھا ان میں سے پانچ ایسے بچے تھے جنہوں نے تسلسل کے ساتھ صبح سے شام تک کئی مفتیان کرام کی موجودگی میں کلام پاک کو مکمل سنایا۔ Huffazul Quran Gets Honor

اس خوشی کے موقع پر مدرسہ میں ایک اعزازی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں حفاظ کرام کی گلپوشی کی گئی اور انھیں انعامات سے نوازا کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں کے والدین، اساتذہ کرام اور علاقے کے لوگوں نے مسرت کا اظہار کیا۔

قرآن مجید حفظ کرنے والے طلبہ کو اعزاز سے نوازا گیا

جن پانچ بچوں نے ایک ہی وقت میں صبح سے شام تک قرآن کو مکمل سنایا تھا ان کے قرآن کے حفظ کو سننے کے لیے کئی مفتیان کرام نے وقت دے کر ان کا قرآن کو سنا، یعنی مفتیان کرام ایک ایک دو دو گھنٹے پر بدلتے رہے مگر بچے قرآن کو تسلسل کے ساتھ سناتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: One day Religious Seminar in Sopore: جامعۃ البنات کی عالمات کے والدین کی عزت افزائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.