Farmer Death Issue in Bareilly: بریلی میں کسان کی موت کے بعد نوکری اور معاوضہ کا معاملہ

author img

By

Published : Aug 1, 2022, 12:54 PM IST

Farmer Death Issue in Bareilly: بریلی میں کسان کی موت کے بعد نوکری اور معاوضہ کا معاملہ

انسان کی جان بیش قیمت ہے۔ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی کے نزدیک زندہ انسان کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔ اس کے مرنے کے بعد اس کا احساس ہوتا ہے۔ ضلع بریلی میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں کسان کے مرنے کے بعد معاوضہ کے طور پر اس کے افراد خاندان کو معاوضہ اور ملازمت حاصل ہوئی۔ Compensation for Farmers Death

بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی میں اِفکو فیکٹری کی انتظامیہ نے کاشتکار کی موت کے بعد اُس کے کنبہ کو پانچ لاکھ روپیہ نقد بطور معاوضہ اور کنبہ کے ایک فرد کو ملازمت دیے جانے کا اعلان ہے۔ دو دن قبل سنیچر کو احتجاجی دھرنا دینے کے دوران کاشتکار کی موت ہو گئی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کاشتکار اسی ملازمت کے لیے احتجاجی دھرنا دے رہے ہیں، جب کہ ملازمت موت کے عوض میں ملی ہے۔ Compensation after Farmer Death in Bareilly

بریلی میں کسان کی موت کے بعد نوکری اور معاوضہ کا معاملہ
بریلی میں کسان کی موت کے بعد نوکری اور معاوضہ کا معاملہ
ملازمت کی امید میں سینکڑوں کاشتکار اِفکو فیکٹری IFCO Factory at Bareilly کے باہر دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ بروز سنیچر، ان کاشتکاروں میں سے جے سنگھ نامی کاشتکار کی طبیعت خراب ہو گئی اور وہیں اُس نے آخری سانس لی۔ دھرنے پر موجود کاشتکاروں میں سے ایک کاشتکار کی موت ہونے کے کی اطلاع پر ضلع انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور کاشتکاروں کے غصّے کو پرتشدد شکل میں بدلنے سے بچانے کے لیے حکام نے کاشتکاروں سے بات چیت کے ذریعے راستہ نکالنے کی درخواست کی۔ دو دن تک بات چیت کے ذریعے راستہ نکالنے کی کوشش ہوتی رہی اور آخرکار اِفکو فیکٹری انتظامیہ نے مہلوک کسان جے سنگھ کے کنبہ میں سے کسی ایک فرد کو ملازمت دینے اور پانچ لاکھ روپیہ بطور معاوضہ دیے جانے کا اعلان کیا ہے۔ Bareilly Farmer Death Issue

یہ بھی پڑھیں:

اس پورے معاملہ میں دلچسپ بات یہ ہے کہ کاشتکار جے سنگھ معاوضے کے طور پر جس ملازمت کا مطالبہ کرنے کے لیے دھرنے پر بیٹھے تھے، وہ اُس دنیائے فانی سے جانے کے بعد ملی ہے۔ غور طلب ہے کہ بریلی میں آنولہ تحصیل میں واقع اِفکو فیکٹری IFCO Factory in Bareilly کے باہر گزشتہ 8 مہینے سے سینکڑوں کاشتکار اپنے تمام مطالبات کے متعلق احتجاجی دھرنا دے رہے ہیں۔ ان کاشتکاروں کا الزام ہے کہ اِفکو فیکٹری انتظامیہ نے فیکٹری کے قیام اور توسیع کے مقصد سے کل 1132 کاشتکاروں سے کاشتکاری کی زمین حاصل کی تھی۔

کاشتکاروں اور فیکٹری انتظامیہ کے مابین یہ معاہدہ ہوا تھا کہ کاشتکاروں کو معاوضے کے ساتھ ساتھ فیکٹری میں ملازمت بھی فراہم کرائی جائے گی۔ اب تک صرف 218 کاشتکاروں کو ہی ملازمت ملی ہے اور باقی کاشتکاروں کو فیکٹری انتظامیہ نے زمین کا معاوضہ تو دیا ہے، لیکن ملازمت دیے جانے میں تاخیر اور وعدہ خلافی شروع کر دی ہے۔ جس کی وجہ سے کاشتکار کافی ناراض ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.