Prime Minister Rural Housing Scheme: وزیراعظم دیہی رہائشی اسکیم سے مستحقین محروم

author img

By

Published : Aug 4, 2022, 1:56 PM IST

Updated : Aug 4, 2022, 8:44 PM IST

یقین دہانیوں کے باوجود وزیراعظم دیہی رہائشی اسکیم سے مستحقین محروم

رامپور کے حسن پور گاؤں میں ایک کچے مکان میں زندگی گزار رہیں مرحوم شفیع احمد کی اہلیہ اور بیوہ خاتون کبریٰ کی مانیں تو حکومت کی جانب سے وزیر اعظم دیہی رہائشی اسکیم کے تحت کچے مکان والے مستحقین افراد کو پکے مکان بناکر دینے کے سرکار کے دعوے اور وعدے حقیقت سے کوسوں دور نظر آتے ہیں۔ کبریٰ اپنے اس خستہ حال مکان میں دو چھوٹے بچوں کے ساتھ رہتی ہیں۔Prime Minister Rural Housing Scheme

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کے گاؤں حسن پور میں مرحوم شفیع احمد کی اہلیہ بیوہ گذشتہ آٹھ برسوں سے پکے مکان کے لئے وزیر اعظم دیہی رہائشی اسکیم کا انتظار کر رہی ہیں تاکہ ان کا بھی کچہ مکان پختہ ہو جائے لیکن ان کو اس کا ابھی تک کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو سکا ہے۔ Prime Minister Rural Housing Scheme

یقین دہانیوں کے باوجود وزیراعظم دیہی رہائشی اسکیم سے مستحقین محروم

رامپور کے حسن پور گاؤں میں ایک کچے مکان میں زندگی گزار رہیں مرحوم شفیع احمد کی اہلیہ اور بیوہ خاتون کبریٰ کی مانیں تو حکومت کی جانب سے وزیر اعظم دیہی رہائشی اسکیم کے تحت کچے مکان والے مستحقین افراد کو پکے مکان بناکر دینے کے سرکار کے دعوے اور وعدے حقیقت سے کوسوں دور نظر آتے ہیں۔ کبریٰ اپنے اس خستہ حال مکان میں دو چھوٹے بچوں کے ساتھ رہتی ہیں۔

شوہر شفیع احمد کا 8 برس قبل لمبی بیماری کے بعد انتقال ہو گیا تھا۔ مالی حالت اچھی نہیں ہونے کی وجہ سے ابھی تک پکا مکان تعمیر نہیں کرا سکیں ہیں۔ کبریٰ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بارش ہو جانے کے سبب گھر میں پانی بھر جاتا ہے جس سے کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خاتون نے کہا کہ کئی مرتبہ گاؤں کے پردھان کے ساتھ افسران آکر ان کے مکان کا معائنہ کرکے جا چکے ہیں اور کئی مرتبہ ان کو یقین دہانی بھی کرائی گئی کہ جلد ہی ان کے مکان کو پختہ کرایا جائے گا لیکن آج تک کسی بھی قسم کا کوئی کام نہیں ہو سکا ہے۔

وہیں مرحوم شفیع احمد کے بڑے بھائی شریف احمد نے بتایا کہ ان کے بھائی کے انتقال کے بعد شفیع احمد کے بچوں کی پرورش وہی کرتے ہیں۔ کسی طرح مزدوری کرکے گھر کی گزر بسر کرتے ہیں۔ اس متعلق جب ہم نے وزیر اعظم دیہی رہائشی اسکیم کے افسر ایس کے مشر سے کی تو انہوں نے اس اسکیم سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2016-17 میں آخری مرتبہ سروے ہوا تھا جو مستحق افراد تھے ان کے گھروں کی تعمیر کرا دی گئی گئی ہے اس کے بعد دوبارہ ابھی سروے نہیں ہوا ہے۔ بہرحال اب دیکھنا ہوگا اب آئندہ نیا سروے کب ہوگا اور کب مستحقین افراد کے کچے مکانوں کو پکہ کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Disabled Man Appeals for Assistance: 'کسی بھی سرکاری اسکیم کے تحت میری مدد کی جائے'

Last Updated :Aug 4, 2022, 8:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.